داؤد کی مانند پر اعتمادنمونہ

داؤد کی مانند  پر اعتماد

4 دن 6 میں سے

وہ جنگ جو کوئی نہیں دیکھتا۔

ڈیبورا کیا آپ میری مدد کر سکتی ہیں. میں مسلسل اپنی کھانے کی خرابی یعنی ایٹنگ ڈس آرڈر سے لڑ رہی ہوں. یہ میری سوچوں اور میرے درمیان ایک دیو کی مانند ہے جو مجھے سکون نہیں لینے دیتا.

ہاں میری دوست. میں آپ کی مدد کر سکتی ہوں. میں بھی سالوں سے اس جنگ سے لڑ رہی ہوں اور کئی بار گرنے کے باوجود ہار نہیں مانی. یہ جنگ تب ہی جیتی جا سکتی ہے جب ہم خدا کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھام کر کہیں. اب معجزہ چاہیے. میں اکیلی نہیں کر سکتی. اے خدا میں یہ سب تیرے حوالے کرتی ہوں.

جب داؤد جاتی جولیت کے سامنے کھڑا ہوا تو وہ دیو بھی بے حد خوفناک نظر آ رہا تھا. لیکن داؤد پہلے ہی خدا کی بھلائی کو اتنا زیادہ دیکھ چکا تھا کہ وہ یہ جنگ چھوڑ نہیں سکتا تھا. ان اوقات میں جب کوئی اُس پر توجہ نہیں دے رہا تھا اُس نے تنہائی میں جنگیں لڑی تھیں. ایسی جنگیں جنہیں وہ جانتا تھا کہ وہ اکیلا کبھی نہیں جیت سکتا. لیکن اُسی تنہائی میں خدا نے اُسے مضبوط بنایا اور اُسے سکھایا کہ اصل طاقت اُس کے ہاتھ میں ہے جو نظر نہیں آتا مگر ہمیشہ ساتھ ہوتا ہے.

ساؤل نے داؤد سے کہا کہ تُو اِس قابِل نہیں کہ اُس فِلستی سے لڑنے کو اُس کے سامنے جائے کیونکہ تُو محض لڑکا ہے اور وہ اپنے بچپن سے جنگی مرد ہے.
1 سموئیل 17. 33 URV

داؤد نے اعتماد کے ساتھ اور یہ جانتے ہوئے کہ یہ جنگ خدا کی ہے ساؤل بادشاہ کو اور خود کو بھی یاد دلایا کہ وہ پہلے ہی خدا کے ساتھ کتنے تجربات سے گزر چکا ہے.

تب داؤد نے ساؤل کو جواب دیا کہ تیرا خادم اپنے باپ کی بھیڑ بکریاں چراتا تھا اور جب کبھی کوئی شیر یا ریچھ آ کر جھنڈ میں سے کوئی برّہ اٹھا لے جاتا تو میں اُس کے پیچھے جا کر اُسے مارتا اور اُسے اُس کے منہ سے چھڑا لاتا تھا اور جب وہ مجھ پر جھپٹتا تو میں اُس کی داڑھی پکڑ کر اُسے مارتا اور ہلاک کر دیتا تھا. تیرے خادم نے شیر اور ریچھ دونوں کو جان سے مارا. سو یہ نامختون فلستی اُن میں سے ایک کی مانند ہو گا اس لئے کہ اُس نے زندہ خدا کی فوجوں کی فضیحت کی ہے.
1 سموئیل 17 .34 تا 36 URV

ساؤل نے پھر داؤد کو لڑنے دیا. اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں داؤد نے خدا کے منصوبے پر اعتماد کے ساتھ کھڑا رہ کر اس دیو کے خلاف یہ جنگ جیت لی.
1 سموئیل 17 .41 تا 51 URV

دوست. جب آپ خدا کی مدد سے اپنی جنگیں لڑتے ہیں تو یہ جنگوں کی یادیں قیمتی اثاثے بن جاتی ہیں جنہیں آپ ہمیشہ اپنے دل میں سنبھال کر رکھتے ہیں. جب آپ خدا کی مدد سے اپنی جنگ لڑتے ہیں تو آپ سمجھ جاتے ہیں کہ خدا کے بغیر آپ کہیں بھی نہیں پہنچ سکتے. لیکن خدا کے ساتھ آپ ہمیشہ فتح یاب ہوتے ہیں.

اگر آپ آج کسی جنگ سے گزر رہے ہیں تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ ماضی میں خدا کی جانب سے آپ کے لیے حاصل کی گئی کامیابیوں کو یاد کریں تاکہ آپ کو آج کی جنگ کا سامنا پورے اعتماد کے ساتھ کرنے کی ہمت ملے.

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

داؤد کی مانند  پر اعتماد

یقین اور بھروسے سے بھرپور یہ منصوبہ آپ کو داؤد کی کہانی کے ذریعے سکھاتا ہے کہ جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے وہ خدا کے لیے کافی ہے. اگر آپ خود کو کمزور یا ناکافی محسوس کرتے ہیں تو یہ منصوبہ آپ کو یاد دلائے گا کہ خدا کمزور چیزوں کو بھی عظیم کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے. داؤد کی مانند پر اعتماد بنیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں.

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: ur.jesus.net/a-miracle-every-day