خدا کے پا نچ وعدےنمونہ

خدا کے پا نچ وعدے

5 دن 5 میں سے

خدا کبھی آپ کو نہیں چھوڑے گا

تلاوت کریں :عِبرانیوں 13 : 1-13

سو پSOAPآیت ذر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعِت کرو کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔ 'عِبرانیوں 13: 5

اکیلا پن اکثر غیر متوقع لمحات میں دل میں سرایت کر جاتا ہے۔ آج میں نے بھی یہی کیفیت محسوس کی جب میں اپنی ایک عزیز دوست کے بیبی شاور میں موجود تھی۔

شاید آپ نے یہ اکیلا پن اس وقت محسوس کیا ہو جب آپ ایک ہجوم والے کمرے میں ہوں لیکن آپ پھر بھی اپنے آپ کو نظر انداز محسوس کریں۔ یا پھر یہ اُس وقت ہو سکتا جب آپ کسی کٹھن موسم سے گزر رہے ہوں اور سوچ رہے ہوں کہ کیا واقعی کوئی ہے جو آپ کی حالت کو سمجھے اور پرواہ کرے۔ یا یہ خاموش لمحوں میں دل پر چھا جائے جب دن کی ہلچل ختم ہو جائے اور دل کا درد سب سے زیادہ محسوس ہو۔

اگر آپ نے کبھی اپنے دل میں یہ سوال دہرایا ہے کہ کیا میں واقعی اکیلا ہوں تو جان لیجیے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔خدا کا وعدہ آپ کے لیے ایک سادہ مضبوط اور ناقابل ٹوٹ سچائی ہے۔
میں کبھی تجھے نہ چھوڑوں گا۔
میں کبھی تجھے نہ ترک کروں گا۔

نہ اُس وقت جب آپ خود کو نظر انداز محسوس کریں۔
نہ اُس وقت جب آپ کو لگے کہ کوئی آپ کو سمجھ نہیں رہا۔
حتیٰ کہ اُس وقت بھی نہیں جب آپ کا ایمان کمزور اور دل بوجھل محسوس کرے۔

خدا کی وفاداری ہمارے احساسات یا حالات پر منحصر نہیں۔ اس کی حضوری کوئی ایسی چیز نہیں جو ہمیں کمانا پڑے۔ یہ ایک تحفہ ہے جو اُس نے یسوع کے وسیلہ سے ہمیں پہلے ہی دے دیا ہے۔

اسی لمحے میں خدا آپ کے ساتھ ہے۔ وہ آپ کو تھامے ہوئے ہے۔ وہ آپ کو سنبھالے ہوئے ہے۔ وہ آپ سے محبت کر رہا ہے۔

پس آج جب تنہائی آپ کے دل میں جھوٹ پھونکے تو خدا کی سچائی کو زیادہ بلند سننے دیں۔
آپ کو کبھی چھوڑا نہیں گیا۔
آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔
آپ بے حد محبت کیے گئے ہیں اور کبھی بھی اکیلے نہیں ہیں۔

اس کی قربت میں سہارا لیجیے۔ اس کی وفادار محبت کو اپنے دل کو مضبوط کرنے دیجیے۔ وہ آپ کے ساتھ ہے۔ یہ اُس کا وعدہ ہے۔

دعا

خداوند تیرا شکر ہو کہ تو نے وعدہ کیا ہے کہ کبھی مجھے نہ چھوڑے گا اور نہ مجھے تنہا کرے گا۔ جب میں خود کو اکیلا یا نظر انداز کیا ہوا محسوس کرتا ہوں تو مجھے اپنی ہمیشہ کی حضوری کی یاد دلا۔ مجھے اس سچائی میں آرام دے کہ میں تیرے نزدیک پوری طرح پہچانا گیا ہوں۔ پوری طرح محبت کیا گیا ہوں۔ اور کبھی اکیلا نہیں ہوں۔ آج اور ہر دن مجھے اپنے قریب تھامنے کے لیے تیرا شکر ہو۔ آمین۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کے پا نچ وعدے

جب زندگی غیر یقینی محسوس ہو تو خدا کے وعدے ہمیں مضبوط رکھتے ہیں۔ اس پانچ روزہ مطالعے میں ہم خدا کے کلام سے پانچ اٹل سچائیاں دریافت کریں گے جو مشکل وقت میں دل کو اطمینان، روح کو قوت اور دل میں امید بخشتے ہیں۔ ان سچائیوں کو تھامے رکھیں چاہے آپ کی دنیا غیر یقینی حالت میں کیوں نہ ہو۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Love God Greatly - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: urdu.lovegodgreatly.com