خدا کے پا نچ وعدےنمونہ

خدا مہیا کر ے گا
تلاوت کریں:متّی 6 :25-34
سوپ SOAP آیت بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔ 'متّی 6:33
سب سے پہلے خدا کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی کو تلاش کریں۔
اگر آپ میری طرح ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ مستقبل کے بارے میں فکر کیسے دل و دماغ کو گھیر لیتی ہے۔ رات کو جب آپ سکون سے سونے کی کوشش کرتے ہیں، اچانک سوالات آنا شروع ہو جاتے ہیں: "کیا میرے پاس کافی ہوگا؟" "اگر چیزیں ٹھیک نہ ہوئیں تو کیا ہوگا؟" یا صبح اٹھتے ہی، قدم زمین پر رکھنے سے پہلے، یہ 'اگر' والے سوالات دماغ کو بھر دیتے ہیں۔
اگر یہ حال آپ کا ہے، عزیز دوست، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہم سب نے کبھی نہ کبھی فکر مند خیالات کا سامنا کیا ہے جو ہمارے دماغ کو گھیر لیتے ہیں، ہماری خوشی چھین لیتے ہیں، اور ہمارے دل کو بوجھل کر دیتے ہیں۔
لیکن یہ ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو۔
یسوع اپنی محبت اور رحم دلی کے سبب سے ہمارے خوف سے براہِ راست بات کر تے ہیں۔متّی 6 میں وہ یاد دلاتے ہیں کہ جیسے ہمارا آسمانی باپ ہوا کے پرندوں کی پرواہ کرتا ہے اور کھیت کے پھولوں کو خوبصورتی سے سینکتا ہے ویسے ہی وہ ہمیں یعنی اپنے پیارے بچوں کی بھی زیادہ پرواہ کرتا ہے۔
جب زندگی غیر یقینی محسوس ہو اور ہمارے دل فکر مند ہو جائیں تو یسوع ہمیں مدعو کرتے ہیں کہ ہم اپنی نظر حالات سے ہٹا کر اپنی نظر یسوع پر مرکوز کریں۔ وہ ہمیں ہماری فکروں کی وجہ سے شرمندہ نہیں کرتے بلکہ پیار سے یاد دلاتے ہیں کہ جب ہم سب سے پہلے یسوع کو تلاش کرتے ہیں تو ہمیں اطمینان ضروریات کی فراہمی اور یہ پکا یقین ملتا ہے کہ ہمیں دیکھا بھی جا رہا ہے اور خیال بھی رکھا جا رہا ہے ۔
لہٰذا حوصلہ رکھیں عزیز دوست !خدا ہی ہے جو ہمارے مستقبل کو جانتا ہے اور جس پر ہم بھروسہ کر سکتے ہیں آج اُس کی مہربان فراہمی میں اطمینان پائیں۔ وہ آپ کو دیکھتا ہےاور جانتا ہے کہ آپ کن کن چیزوں کے محتاج ہیں خدا ہی سب کچھ مہیا کرے گا۔
دعا
اے خداوند تیرا شکریہ کہ تو میری زندگی کے ہر پہلو کی پرواہ کرتا ہےاور جب فکروں کا طوفان میرے دماغ میں آتا ہے اور خوف غالب آنے کی کوشش کرتا ہے تو میری نظر تیری طرف اٹھانے میں میری مدد کر۔ مجھے یقین کرنے میں مدد کرتاکہ تو بالکل جانتا ہے کہ مجھے کیا چاہیےاور کہ تو پہلے ہی میری مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔ آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

جب زندگی غیر یقینی محسوس ہو تو خدا کے وعدے ہمیں مضبوط رکھتے ہیں۔ اس پانچ روزہ مطالعے میں ہم خدا کے کلام سے پانچ اٹل سچائیاں دریافت کریں گے جو مشکل وقت میں دل کو اطمینان، روح کو قوت اور دل میں امید بخشتے ہیں۔ ان سچائیوں کو تھامے رکھیں چاہے آپ کی دنیا غیر یقینی حالت میں کیوں نہ ہو۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Love God Greatly - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: urdu.lovegodgreatly.com
