YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اعتماد، بھاگ دوڑ اور آرامنمونہ

Trust, Hustle, And Rest

3 دن 4 میں سے

بھاگ دوڑ


گزرےکچھ دنوں سے ہم اس پریشانی کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسیحی اپنے کام میں خدا پر اعتماد رکھیں اور بھاگ دوڑ کریں تاکہ مطلوبہ نتائج کو سمجھ سکیں۔جب ہم کل کو دیکھتے ہیں، سلیمان نے ہماری سوچ کی راہنمائی کی، جس میں ہم اپنے سب کام خدا پر چھوڑ دیتے ہیں (امثال 16 : 3)۔ اسی باب کی نویں آیت میں سلیمان ہمیں محنت اور مشقت کی ترغیب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ "آدمی کا دل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خداوند اس کے قدموں کی راہنمائی کرتا ہے۔"


جی خدا نے ہمیں بلایا ہے کہ ہم اس پر اعتبار کریں، مگر اس نے ہمیں فیاض دلی سے عقل بھی عطا کی ہے کہ ہم منصوبے بنا سکیں اور انہیں عمل میں لا سکیں۔ جب ہم اپنا کام خداوند پر چھوڑ دیں ہمیں محنت اور مشقت سے کام کرنا ہے، مکمل دل لگا کر، جیسے ہم خدا کے لئے کام کرتے ہین" (کلسیوں 3 : 23)۔


میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں کب سمجھ آئے گی کہ کیسے خدا پر اعتماد رکھنا ہے اور بھاگ دوڑ بھی کرنی ہے۔ کچھ مسیحی خدا پر سب کچھ چھوڑ کر کاہل بن کر بیٹھ جاتے ہیں اور کچھ اس قدر بھاگ دوڑ کرتے ہیں کہ جسمانی، روحانی اور جذباتی طور بیمار پڑ جاتے ہیں۔ امثال 16 : 9 ہم پر خوبصورتی سے ظاہر کرتی ہے تا کہ ہم ان دونوں سچائیں کو سمجھ سکیں۔ ہمیں پہچاننا ہے کہ "خدا ہمارے قدموں کی رہنمائی کرتا ہے،" مگر یہ بھی ہمارے لئے ٹھیک اور اچھا ہے کہ ہم "اپنے کام کا منصوبہ بنائیں۔" اس کو خوبصورت بنائیں، اس کو تعمیر کریں، اس کی خدوخال بنائیں، اس کو ترقی دیں، رنگ کریں، اس کی مشہوری کریں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں۔


ہمارا کام ایک بنیادی طریقہ ہے جس سے ہم اپنے ہمسائے سے پیار کر سکتے ہیں اور دنیا کی خدمت کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ کام باغ عدن سے نکالے جانے سے پہلے ہمیں کام ملا ہوا ہے۔ کام ہمیں میراث کے طور پر خدا کی طرف سے ملا ہے جو ہم میں اس کی شبیہ اور پیار اور دوسرے کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ کیونکہ کام کے اس جذبہ میں محنت اور مشقت ایک اچھی چیز ہے۔ ہم اس مطالعاتی منصوبہ کے آخری دن میں سیکھیں گے جب ہماری محنت اور مشقت خدا پر اعتماد رکھنے کے ساتھ ہوتی ہے تو ہم سچا آرام حاصل کرتے ہیں۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Trust, Hustle, And Rest

بائبل ہمیں حکم دیتی ہے کہ ہم سخت محنت کریں، مگر وہ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ خدا – ہے جو – نتیجہ پیدا کرتا ہے ہمارے کام کے حوالہ سے۔ یہ چار دن کا مطالعاتی منصوبہ ہمیں دیکھائے گا، کہ مسیحی ماہرین کو اعتماد اور بھاگ دوڑ میں ...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jordan Raynor کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://www.jordanraynor.com/trust/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔