YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اعتماد، بھاگ دوڑ اور آرامنمونہ

Trust, Hustle, And Rest

2 دن 4 میں سے

اعتماد


سارے کلام میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم نہیں بلکہ خدا ہمارے کام میں نتیجہ پیدا کرتا ہے۔ 1 تواریخ 29 : 12 میں بیان ہے " اور دولت اور عزت تیری طرف سے آتی ہیں اور تو سبھوں پر حکومت کرتا ہے اور تیرے ہاتھ میں قدرت اور توانائی ہیں اور سرفراز کرنا اور سبھوں کو زور بخشنا تیرے ہاتھ میں ہے۔ استثنا 8: 17 – 18 میں بیان ہے : "اور ایسا نہ ہو کہ تو اپنے دل میں کہنے لگے کہ میری ہی طاقت اور ہاتھ کے زور سے مجھ کو یہ دولت نصیب ہوئی ہے۔ بلکہ تو خداوند اپنے خدا کو یاد رکھنا کیونکہ وہی تجھ کو دولت حاصل کرنے کی قوت اس لئے دیتا ہے کہ اپنے اس عہد کو جس کی قسم اس نے تیرے باپ دادا سے کھائی تھی قائم رکھے جیسا آج کے دن ظاہر ہے۔"


اس عمر میں ایک کامیاب کاروبار شروع کرنا، ایک بہت زیادہ پڑھی جانی والی کتاب لکھنا، اور ایک مشہور podcast شروع کرنا، یہ تمام کام آزمایش کا باعث ہو سکتے ہیں کہ ہماری بھاگ دوڑ کی وجہ سے یہ نتائج سامنے آئے۔ ہم کل کے مطالعہ میں سیکھیں گے، خدا نے حکم کیا کہ بھاگ دوڑ کرو اور خود کام کر کے نتائج پیدا کرو، مگر جب ہم کسی نئے کام میں شامل ہوتے ہیں تو ہمیں ایک ایسی سچائی کو پہچاننا چاہئے جس پر دوسری رائے ہو ہی نہیں سکتی کہ جو نتائج پیدا ہو رہے ہیں وہ خدا کی طرف سے ہیں۔


امثال 16 میں سلیمان بیان کرتا ہے کہ اعتماد، بھاگ دوڑ اور آرام ترتیب سے ایک مسیحی کی زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔ آیت تین میں بیان ہے، زندہ لوگوں میں سب سے عقل مند ترین شخص بیان کرتا ہے، " اپنے سب کام خداوند پر چھوڑ دے تو تیرے ارادے قائم رہیں گے۔" بھاگ دوڑ سے پہلے ہمیں اپنے کام خداوند پرچھوڑنے ہیں۔" یہ عملی طور پر کیسا لگتا ہے؟


شروع میں، جب ہم یہ آیت دل سے پڑھتے ہیں، تو ہم اس بات پر یقین کرنا شروع کرتے ہیں کہ خدا ہی ہے جو نتائج پیدا کرتا ہے۔ پھر ہم اپنے کام خدا پر چھوڑتے ہیں، جب ہم اس سے دعا کرتے ہیں اور زبانی اس پر اعتماد رکھتے ہیں ۔ آخر میں ہم یقیناً خدا پر اعتماد کرتے ہیں، یہ بھی اچھا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی اس پر اعتماد رکھنے کو کہیں۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں "اپنے پاؤں پر خود کھڑے ہونے کا کہا جاتا ہے،" ہم مسیحیوں کو اس دنیا سے الگ کیا گیا ہے جب ہم اس بات کو جان جاتے ہیں کہ خدا ہی ہمارے کام سے نتائج پیدا کرتا ہے۔


مگر ہم کل دیکھیں گے کہ اعتماد صرف ایک حصہ ہے اس مکمل کام کا، اپنے بلانے والے کے ایک کارآمد اوزار بننے کے لئے ہمیں اپنے منتخب کردہ کام میں محنت کرنی ہے ۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Trust, Hustle, And Rest

بائبل ہمیں حکم دیتی ہے کہ ہم سخت محنت کریں، مگر وہ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ خدا – ہے جو – نتیجہ پیدا کرتا ہے ہمارے کام کے حوالہ سے۔ یہ چار دن کا مطالعاتی منصوبہ ہمیں دیکھائے گا، کہ مسیحی ماہرین کو اعتماد اور بھاگ دوڑ میں ...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jordan Raynor کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://www.jordanraynor.com/trust/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔