YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

اعتماد، بھاگ دوڑ اور آرامنمونہ

Trust, Hustle, And Rest

1 دن 4 میں سے

اعتماد، بھاگ دوڑ اور آرام


"بھاگ دوڑ" آج کل کی کاروبار کی دنیا میں ایک مشہور لفظ ہے۔ Shark Tank کے پیشہ والے لوگ "بھاگ دوڑ" کرنے کو کاروباروں میں ڈالتے ہیں تا کہ وہ چیز کو بیچنے میں تیزی لائیں۔ ہر کوئی اس اپنی طرح کی "بھاگ دوڑ" کو 9 بجے سے 5 بجے کے کام میں دیکھتا رہتا ہے۔ مگر بائبل کا بھاگ دوڑ کے بارے میں کیا کہنا ہے؟ ایک طرف کلام بھاگ دوڑ میں خوشی مناتا ہے، کلسیوں 3 : 23 میں حکم ہے "جو کام کرو جی سے کرو ۔ یہ جان کر کہ خداوند کے لئے کرتے ہو نہ کہ آدمیوں کے لئے۔" مگر جب ہم مسیحی ہوتے ہوئے بھاگ دوڑ میں خوشی مناتے ہیں، ہمیں بائبل کی اس سچائی کو بھی سمجھنا ہے کہ ہماری بھاگ دوڑ نہیں بلکہ خدا ہے جو نتیجہ پیدا کرتا ہے۔ (استثنا 8 :17 – 18)۔ مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں پریشان ہونا ہے، بھاگ دوڑ اور خدا پر اعتماد میں وہ سبت کا سچا آرام تلاش کرنا ہے۔


یشوع 6 کے واقع سے ہم سیکھ سکتے ہیں کہ پریشان ہونے سے کیا مراد ہے۔جب بنی اسرائیل یشوع کی راہنمائی میں وعدہ کی سرزمین کی طرف چل رہے تھے، تو ان کو ایک اہم رکاؤٹ کا سامنا ہوا: وہ یریحو کو دیکھ رہے تھے جس کے اندر گھسا نہیں جا سکتا تھا۔ جیسے یشوع 6 : 2 میں لکھا ہے، " اور خداوند نے یشوع سے کہا کہ دیکھ میں نے یریحو کو اور اس کے بادشاہ اور زبردست سورماؤں کو تیرے ہاتھ میں کر دیا ہے۔" مگر یشوع کو ایک طاقتور اور یریحو پر خود قبضہ کرنے والے انسان کی طرح، اسرائیل پر ظاہر کرنے کی بجائے، خدا نے چاہا کہ اسرائیل کے لوگ اس پر اپنی سوچ استعمال کئے بغیر اعتماد کریں۔ خدا نے یشوع کو کہا کہ اسرائیل کے لوگوں کی راہنمائی کر کہ وہ سات دن تک یریحو کے گرد چکر لگائیں، آخر میں شہر کی دیوار کی طرف دیکھ کر زور سے چلائیں۔


بہت دفعہ تاریخ میں خدا نے "دنیا کی بیوقف چیزوں کو چن لیا کہ عقل مندوں کو شرمندہ کرے۔" یشوع اور بنی اسرائیل کو خود سے جنگ جیتنے کی بجائے، خدا نے ایسا منصوبہ دینا تاکہ خدا کے نام کو ہی جلال ملے۔ اسرائیل کے لوگوں کو فتح عطا کروانے سے پہلے، خدا نے کہا اس پر اعتمار کیا جائے کہ وہ عطا کرے گا۔ بغیر آنکھ چھپکے یشوع نے ویسا ہی کہا جو خدا نے کہا تھا اور اسرائیل کے لوگوں نے خدا کے منصوبہ پر اعتماد رکھا۔ پھر انہوں نے بھاگ دوڑ کی: وہ آگے بڑھے، انہوں نے نرسنگا پھونکا اور زور سے چلائے جب تک کہ یریحو کی دیور گر نہ گئی۔


یقیناً یہ اسرائیل کے لوگوں کی آگے بڑھنے، چلانے اور بھاگ دوڑ کی وجہ سے نہیں ہوا تھا کہ یریحو کی دیوار کانپتی ہوئی نیچے گر گئی۔ خدا اس کے پیچے تھا۔ یہ ہی وہ چیز ہے جو خدا اسرائیل اور ہمیں دیکھانا چاہتا ہے۔ ہماری بھاگ دوڑ اچھی چیز ہے مگر اپنی بھاگ دوڑ کے بارے میں یقین کرنا کہ اس کی وجہ سے نتیجہ نکلا ہے، ایسے ہی ہے جیسے اسرائیل کے لوگوں نے سوچ لیا تھا کہ ان کے چلانے سے ایک ایسا قلعہ جس میں داخل ہونا ممکن نہ تھا وہ زمین پر جا گرا۔


جیسے یشوع اور اسرائیل کے لوگوں میں ہم دیکھتے ہیں ہمیں اعتماد اور بھاگ دوڑ کی پریشانی کا حل تلاش نہیں کرنا: اس کی بجائے، ہمیں اسے میں آگے بڑھنا ہے۔ یہ دونوں نظریے ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے ہوئے ہیں۔ سلیمان امثال 6 میں بیان کرتا ہے، اعتماد اور بھاگ دوڑ ساتھ ساتھ چلتے ہیں تا کہ خدا کو جلال دے سکیں اور ہمیں سچا آرام دے سکیں۔ یہ ہی وہ مضمون ہے جسے ہم اگلے تین دن سمجھیں گے۔

کلام

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Trust, Hustle, And Rest

بائبل ہمیں حکم دیتی ہے کہ ہم سخت محنت کریں، مگر وہ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ خدا – ہے جو – نتیجہ پیدا کرتا ہے ہمارے کام کے حوالہ سے۔ یہ چار دن کا مطالعاتی منصوبہ ہمیں دیکھائے گا، کہ مسیحی ماہرین کو اعتماد اور بھاگ دوڑ میں ...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jordan Raynor کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://www.jordanraynor.com/trust/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔