YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

معجزانہ طور پر کاروبار کرنانمونہ

Doing Business Supernaturally

6 دن 6 میں سے

مردہ آدمی zipline پر ایک سے دوسرے جگہ نہیں جا سکتا


کل ہم نے بات کی کہ جی اٹھے انسان کو صلیب نہیں دی جا سکتی۔ جب ہم جی اٹھتے اور زندگی گزارتے ہیں ۔۔۔ یہ جانتے ہوئے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور اس کی روح ہمارے ساتھ ہے۔۔۔پھر ہم ہمت اور حوصلہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ یہ ہے وہ زندگی جس کا تجربہ ہم اس وقت نہیں کر سکتے جب ہم گناہ میں استعمال ہو رہے ہیں اور بری حالت میں ہیں۔


میں نے کئی سال چرچ میں گزاری جس میں فروتنی تھی، مگر یہ اچھی نہیں تھی۔ اس لئے ہم بہت سے لوگوں کو مسیح کی طرف نہیں لا سکے۔ مگر جب میں جی اٹھے کی طاقت میں چلنے لگا۔ میں حیران کن تجربہ کی راہ پر چل پڑا! میں نے کبھی اتنا لطف نہیں اٹھایا تھا جتنا اس طرز زندگی میں مجھے ملا۔ جن میں روح بسا ہوا ہے ان کے لئے اس زندگی تک پہنچنا مشکل نہیں۔


میں Mark کے بارے میں آپ کو ایک گہانی سنانا چاہتا ہوں۔ وہ ایک ادارہ میں کام کرتا تھا اس کا مالک خدا کو نہیں مانتا تھا، وہ ظاہری یہودی تھا۔ Mark سیکھ رہا تھا کہ جی اٹھے شخص کی طرح زندگی کیسے گزارتے ہیں اور اس نے اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے لئے دعا کرنا شروع کی۔


ایک دن اس نے سنا کہ اس کا مالک جو خدا کو نہیں مانتا آدھے سر کی درد میں ہے۔ Mark نے حوصلہ کیا اور اس سے اجازت چاہی کہ اس کی شفاء کے لئے دعا کرے۔ پریشانی میں اس کا مالک رضامند ہو گیا۔ اس دعا سے وہ شخص اسی وقت شفایاب ہو گیا! وہ بہت متاثر ہوا مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔


کچھ وقت گزرنے کے بعد ادارہ نے ایک zipline کرایہ پر لی جو Las Vegas میں ہونے والی Industry Conference میں موجود تھی۔ یہ اس ادارے کے رہنماوں کے لئے اپنے صارفین کو متاثر کرنے کا بہت خاص موقع تھا۔ حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے جب یہ تقریب شروع ہونے کو تھی شدید طوفان آ گیا۔ Zipline چلانے والا نے مالک کو کہا کہ وہ یہ سب بند کرنے والا ہے۔ طوفان کے دوران Zipline چلانا بہت خطرناک ہے۔


یہ یقین سے باہر تھا کہ خدا کو نہ ماننے والا یہودی مالک اس طرح کہہ رہا تھا۔ "Mark! یہاں آؤ" مالک نے اس کا کہ دعا کرے تا کہ طوفان تھم جائے اور Zipline شروع کی جا سکے۔


اب مجھے یہ نہیں پتہ کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں مگر میرے لئے یہ بہت پریشان کن تھا۔ سر درد اس پریشانی کی وجہ بنی۔ مگر یہ ایک بڑا ظوفان تھا۔ کیا خدا اسے ختم کرے گا؟ کیا کسی نے یسوع کے بعد طوفان کو ختم کرنے کی دعا کی؟


یہ دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔ Mark کونے میں چھپ رہا تھا اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو پیغام بھیج کر کہہ نہیں بلکہ درخواست کر رہا تھا کہ دعا کریں۔ یہ وہ وقت تھا جب خدا تبدیلی لانے والا تھا! جب وہ کہہ ہی رہا تھا، وہ اپنے مالک کی آواز سنے سکتا تھا جو کافی دور سے بھی اسے سنائی دے رہی تھی۔ اس نے اپنے صارفین کو جمع کرنا شروع کردیا اور انہیں اپنے کام کے بارے میں بتانے لگا۔۔۔


"اب بس یہ علان ہونا تھا کہ طوفان کی وجہ سے zipline بند کر دی گئی ہے۔ مگر ہمارے ساتھ کام کرنے والاMark دعا کرے گا۔ پھر طوفان دوسری طرف چلا جائے گا اور ہم دوبارہ zipline استعمال کریں گے۔ آپ کے صبر کا شکریہ۔"


Mark بہت پریشان تھا۔ مگر اسی دوران اس کے دوست نے اسے پیغام بھیجا کہ اس نے ایک رویہ دیکھی ہے جس میں ایک تحفظ کا گنبدzipline کے گرد دیکھا ہے۔ Mark میں حوصلہ آیا اور وہ لوگوں کے درمیان پہنچ گیا اور اس نے دعا کی کہ طوفان کا رخ تبدیل ہو جائے۔


مگر طوفان ان کی طرف بڑھ رہا تھا مگر پھر ایک عجیب منظر سامنے آیا اس طوفان کے بادل دو حصوں میں تقسیم ہونے لگے اور طوفان دائیں اور بائیں طرف جانے لگا، zipline کے مقام پر کوئی بارش کا قطرہ بھی نہیں گرا۔ ایک شخص جو دور کھڑا تھا اس نے اس کی تصویر کھنچی اس میں ایسا لگ رہا ہے کہ zipline پر ایک حفاظتی گنبد ہے، اس مقام پر اس وجہ سے بارش نہیں ہو رہی۔


خدا کو جلال ملا، بہت سے لوگ اس بات سے متاثر ہوئے اور یہ کہانی بہت دور تک گئی۔ Mark کا تاثر اس کے مالک کے دل میں بڑھ گیا، آپ کو کیا لگتا ہے کہ مالک کس کو بلائے گا جب اس نے مشکل فیصلہ کرنا ہو گا۔


آپ نے دیکھ کہ زیادہ اثر انداز ہونے کے لئے Mark کا CEO ہونا ضروری نہیں تھا۔ دانی ایل، یوسف اور آستر کی طرح جو پرانے عہد نامہ میں ہیں، اہم کردار ادا کرنے کے لئے آپ کا CEO ہونا ضروری نہیں۔


Mark کے اس کام کا گہرا اثر کاروبار، اس کے اصولوں اور ادارے کی ترقی پر ہوا ہو گا۔ جیسے پرانے عہد نامہ کے ان کردار کا اثر تھا۔ Mark وہ شخص تھا جسے مالک سب سے پہلے مشکل کے دوران بلاتا تھا۔


آپ کیا کر رہے ہیں؟ کیا آپ اس مقام پر ہیں کہ معاشرے پر اثر انداز ہو سکیں؟ کیا آپ خدا پر ایمان رکھتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ ہے زمین کو آسمان جیسا بنانے میں؟ دنیا چھوٹے اور بڑے ہر طرح کے مسائل کے حل کے لئے چلا رہی ہے۔حال ہی میں وباء نے ان مسائل میں اضافہ کر کے ان کو ظاہر کیا۔


خدا ہمارا انتظار کر رہا ہے کہ ہم اس کی مشورت حاصل کریں اور اس کے فہم کو استعمال کرتے ہوئے آسمان کی طرز پر زمین کے معاملات حل کریں اور اس کے طریقے سیکھیں تو دنیا کے مسائل کے حال ظاہر کرسکیں۔ جو طاقت یسوع نے استعمال کی جسموں کو تندرت کرنے کے لئے وہ آپ کے کاروبار، برادری اور قوم کو بھی تبدیل کر دے گی۔


یہ صرف شروعات ہے۔ اگر آپ ہمت یافتہ ایمان داروں کی برادری میں شامل ہونا چاہتے جو حیران کن کاروبار ڈھونڈ رہے ہیں تو یہاں Click کریں۔
LINKتاکہ آپ مزید سیکھ سکیں۔ ہم مل کر مذید کام کر سکتے ہیں!

دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Doing Business Supernaturally

بہت سال میں ایک جھوٹی بات پر یقین کرتا رہا۔ یہ ہمارے مسیحی حلقوں میں عام سا جھوٹ ہے۔ میں secular-sacred dichotomy میں یقین رکھتا تھا جو خدا پر یقین کرنے میں اختلاف ہے، اس نے مجھے روک کر رکھا تھا۔ میرے ساتھ چلیں تاکہ آپ ج...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے Gateway Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: http://dbs.godsbetterway.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔