YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

معجزانہ طور پر کاروبار کرنانمونہ

Doing Business Supernaturally

4 دن 6 میں سے

لامحدود صلاحیتیں


کیا آپ کو اپنی صلاحیت کا احساس ہے؟


ہو سکتا ہے آپ اسے نہ جانتے ہوں، لیکن آپ کے پاس Bill Gates سے کہیں زیادہ صلاحیت ہے! یقیناً دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے جو ایک ہے اس کے پاس کچھ سنگین حدود ہیں جو آپ کے لئے رکاوٹ نہیں بن سکتیں اگر آپ مسیح کے پیروکار ہیں۔ آئیے حقائق کا جائزہ لیتے ہیں...


1۔ Bill Gates کو خدا کی صورت پر پیدا کیا گیا۔ (پیدائش 1 : 27) ہمارا خالق شیشہ دیکھ رہا تھا جب اس نے Bill کو بنایا اور بل نے اس بات کا بھرپور فائدہ اٹھایا! مگر اے بھائیوں اور بہنوں، یہ آپ پر بھی اسی طرح پورا اترتا ہے۔


2۔ آپ میں مسیح جو جلال کی امید ہے رہتا ہے۔ (کلسیوں 1 : 27) اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ Bill کو یہ سہولت حاصل نہیں۔ (


3۔ آپ میں مسیح کی عقل ہے۔ (1 کرنتھیوں 2: 16)، پھر وہی بات آئی کہ Bill کے پاس نہیں ہے۔



کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ Bill کے پاس اس صلاحیت کا چوتھا حصہ ہے جو آپ کے پاس ہیں؟ دوستو ہم نے اپنی نجات کے بارے میں سوچنا شروع کیا ہے! اور اس کو اپنی زندگی اور کاروبار میں استعمال کرنا شروع کیا ہے۔


اگر Bill اور دوسروں نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جب ان کی پہنچ خدا کے پاک روح تک نہیں اور انہوں نے secular-sacred dichotomy (خدا پر یقین رکھنے میں اختلافات) کا بوجھ بھی اپنے اوپر نہیں ڈالا تو سوچیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں! اس الٰہی فہم اور تخلیقی صلاحیت کے بارے میں سوچیں جس تک آپ کی پہنچ ہے۔


یہ وہ وقت ہے کہ ہم اپنے ایمان اور کاروبارہ کو ساتھ ملا دیں۔ یہ وقت ہے کہ آپ خدا کے تخلیقی اور منفرد صلاحیتوں کو دنیا کے مسائل کے حال کے لئے استعمال کریں۔ ہرجگہ مسائل ہیں کچھ عالمی مسائل ہیں اور وہ اتنے اہم نہیں لگتے ۔ مگر آپ کے لئے بہت اہم ہیں اس لئے خدا کے لئے بھی بہت اہم ہیں۔


Matt McPherson مبشر اور پرستش کرنے والوں کا رہنما تھا۔ اسے تیر اندازی سے شکار کرنا بھی پسند تھا، ایک دن اس نے واضع طور پر خدا کو کہتے سنا، "میرے پاس دنیا کے ہر مسئلے کا جواب ہے۔ اگر انسان صرف مجھے پوچھ ہی لیں تو میں انہوں یہ جواب دوں گا۔"


اب Matt نے دنیا کی بھوک کا حل نکال لیا تھا یا یہ حل نکال لیا کہ کیسے ہم بڑا ادارہ بنا سکتے ہیں جو خدمت کرے۔ مگر یہ کام اس نے نہیں کیا اس نے خدا سے درخواست کی تاکہ وہ ایک بہتر compound bow بنا سکے۔


آپ جانے ہیں کہ compound bow ساٹھ کی دہائی میں ایجاد ہوئی اور اس میں دو رسی کھینچنے والے تھے۔ مگر اسے بہتر بنانے والے کافی سالوں سے کوشش کر رہے ہیں کہ اس رسی کھینچنے والے کو اکیلا بنائیں جو بہتر کام کر سکے مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ کیونکہ ہدف پر نشانہ بہتر نہیں ہوا اور شکاری کے لئے مسائل پیدا ہوئے۔


تقریباً دو ہفتوں کے بعد Matt آدھی رات کو نیند سے اٹھا اس کو لگ رہا تھا کہ اس کے سامنے کاغذ موجود ہیں۔ اس پر Compound Bow کا سانچہ بنا ہو تھا جو کہ ہاتھ سے بنایا گیا تھا۔ وہ اٹھا اور اس نے اس سانچے کی نقل کاغذ پر بنا لی۔ اسے پتہ چلا کہ وہ دوسرے compound bow جو پہلے بنی ہیں اس سے مختلف تھا اس میں رسی کھنچنے والا نظام واحد تھا۔


آپ نے شاید یہ اندازہ لگایا ہو کہ Honda بہت گاڑیاں بناتی ہے اور کم منافع کماتی ہے اور Rolls Royce کم گاڑیاں بناتی ہے مگر سالانہ بڑا منافع کماتی ہے۔ Matt McPherson نےMathew Inc. شروع کی آج وہ دنیا کے سب سے بڑے تیرکمان بنانے والے ہیں، Honda کی طرح نہیں Mathews ہر کمان پر بڑا منافع کماتے ہیں۔


Matt نے بہت سی نئی طرح کی acoustic guitar بھی بنانی شروع کیں اور ان کی McPherson Guitars دنیا کی بہترین مانی جاتی ہے ۔Matt کا کاروبار اس کی خدمت تھی۔ Matt کو آج بھی دیکھا جا سکتا ہے وہ مقامی بازار Wisconsin میں انجیل سنا رہا ہوتا ہے۔ اس نے خدا کو پہلا مقام دیا ہے جو کچھ وہ کرتا ہے۔


تو آپ کیوں نہیں کر سکتے؟ آپ کو خدا وہ مسئلہ حل کرنے کو کیوں نہیں کہتا جو پورے ملک کا ہے۔۔۔ یا آپ کی برادری یا کاروبار کا ہے؟دنیا حل تلاش کرتے رو رہی ہے اور خدا کے لوگوں کے پاس الٰہی منصوبوں تک رسائی ہے جو قوم کو شفا دے سکتے ہیں اور امن قائم کر سکتے ہیں۔ اب وقت ہے کہ آپ درخواست کریں۔


جب میں نے پہلے آپ کو Matt McPherson کی دعا کے بارے میں بتایا تو آپ نے اسے نظرانداز کیا؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ کوئی خدا پرست آدمی کوئی اسی چیز مانے گا جو زیادہ ہے۔۔۔خدا بن جانے کی؟ اگر آپ ایسا سوچتے ہیں تو آپ بھی secular-sacred dichotomy کے جال میں پھنس گئے ہیں۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Doing Business Supernaturally

بہت سال میں ایک جھوٹی بات پر یقین کرتا رہا۔ یہ ہمارے مسیحی حلقوں میں عام سا جھوٹ ہے۔ میں secular-sacred dichotomy میں یقین رکھتا تھا جو خدا پر یقین کرنے میں اختلاف ہے، اس نے مجھے روک کر رکھا تھا۔ میرے ساتھ چلیں تاکہ آپ ج...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے Gateway Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: http://dbs.godsbetterway.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔