YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

گاجر کے پیچے بھاگنانمونہ

Chasing Carrots

7 دن 7 میں سے

خدا کے پیچے بھاگنا


آپ کہاں جا رہے ہیں؟

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں، اپنی منزل کو زہن میں رکھنا ہمیشہ مددگار ہوتا ہے۔


اس دنیا کا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہمیں ضرور ہی کیا کرنا ہے۔ ضرور ہے کہ ہم شہرت اور طرفداری اور دوسری چیزوں کے پیچھے بھاگیں۔ بہت ساری منزل آتی ہے یہ ہمیں حیران کرتی ہیں، ہم میں سے کتنے پریشان ہیں، یہ جاننے کے لئے کہ ہم نے زندگی میں کہاں جانا ہے۔


اگر ہم ایک ہی منزل کی طرف ایک وقت میں جا سکتے ہیں تو ہم کس منزل کی طرف جاتے؟


عبرانیوں 12 : 1 – 3 بیان کرتا ہے۔ہمیں اپنی انکھیں یسوع کے طرف لگانی ہیں۔ جب ہم اس کی طرف بھاگتے ہیں، ہمیں صرف وہ ہی نہیں ملتا، بلکہ جو کچھ ہم چاہتے ہیں وہ ہمیں مل جاتا ہے۔ اس نے ہمارے گناہ کی قیمت ادا کی ۔ اس نے ہمیں ہمیشہ کی زندگی کے لئے بچایا۔ وہ ہمیں ہر روز ہماری ضرورت کی چیزیں عطا کرتا ہے۔ وہ ہمیں تبدیل کرتا ہے تاکہ ہم ایسے لوگ بن جائیں جس مقصد کے لئے ہمیں تخلیق کیا گیا ہے۔


مگر آپ کیسے مسیح کی طرف بھاگ سکتے ہیں؟ کیا آپ وہ کام کرتے ہیں جو وہ کرتا تھا۔


دعاجب یسوع بحال ہونا چاہتا تھا پورا دن بھیڑ سے بات کر کے، وہ باپ کے پاس جاتا۔ جب وہ گتسمنی باغ میں پریشان تھا اس نے باپ سے بات کی۔ دعا ہمیں یسوع سے رابطہ میں رکھتی ہے۔


لوگ۔ہمیں دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلق رکھنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ یسوع جب تک زمین پر رہا اس نے لوگوں کو اپنے ارد گرد رکھا، ان کو ایمان کی طرف ترغیب دیتا رہا اور حوصلہ افزائی کرتا رہا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ ان لوگوں کی پیروی کرتے ہیں جو آپ کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ اس لئے ان لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو خدا کی پیروی کرتے ہیں۔


خدمت۔ یسوع زمین پر خدمت کرنے آیا – اس نے خود یہ کہا۔ اس نے بڑے اور چھوٹے کاموں کے ذریعہ اسے ظاہر کیا اور اس نے اپنی خدمت کا اختتام اپنی جان کی قربانی دے کر کیا ہماری جان بچانے کے لئے۔ جب ہم اپنے اردگرد کے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں، ہم خدا کی پیروی کرتے ہیں وہ کام کر کے جو یسوع کرتا رہا۔


روزہ۔جب یسوع نے بیابان میں روزہ رکھا اور کچھ نہ کھایا یا جب لوگ درمیان میں تھا اور وہ خاموش جگہ گیا تو خدا کے بیٹے کو یہ پتہ تھا کہ اس کو اپنی زندگی میں سے کچھ چیزوں کو دور کرنا ہے تاکہ وہ خدا کی پیروی کر سکیں۔ آپ کس چیز کو رد کر سکتے ہیں خدا کی پیروری کے لئے؟


کلام۔یسوع کے بارے میں سب سے پہلے، لفظ یہ ہی ہے یوحنا 1 میں بیان ہے میسح خدا کا کلام ہے اور اس نے مجسم ہو کر انسان کا روپ لیا۔ ہم اس بات کو اس طرح سمجھ سکتے ہیں، زیادہ کلام پڑھ کر، دھیان دے کر اور جو ہدایات بائبل میں دی گئی ہیں ان پرعمل کر کے۔


عمل: اوپر دئیے گئے کن کام پر آپ عمل کریں گے؟ آپ کیسے شروع کریں گے؟ آپ کس کو اس کے بارے میں بتائیں گے؟


More about chasing God.


دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Chasing Carrots

ہم سب کسی چیز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ اکثر وہ ایسی چیز ہوتی ہے جو ہماری پہنچ سے باہر ہوتی ہے – کوئی بہتر کام، ایک زیادہ آرام دے گھر، ایک مکمل خاندان، دوسروں کی حمایت۔ کیا یہ تھکا دینے والا کام نہیں؟ اس کا کوئی بہتر طریقہ ن...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔