YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

گاجر کے پیچے بھاگنانمونہ

Chasing Carrots

5 دن 7 میں سے

کامیابی کے پیچے بھاگنا


جب ہم بابئل میں ایک بادشاہ کی بات کرتے ہیں، کوئی اتنا کامیاب نہیں تھا جتنا سلیمان بادشاہ تھا۔ اسرائیل نے اس کی حکومت کے دوران ترقی کی۔ اس نے خدا کی ہیکل تعمیر کروائی۔ اس نے شاہی محل بھی تعمیر کروایا۔ دوسرے ملکوں کے حکمران دور دراز سے اس کی دولت دیکھنے آتے اور اس کے لئے سونے اور جواہرات کے تحفے لاتے۔ وہ ہر سوال کا جواب دے سکتا تھا جو اس سے پوچھا جاتا تھا۔ اس کے پاس اس کی مرضی کی بیویاں تھیں۔ اس ہر برکت دی گئی تھی جو کوئی انسان اپنی زندگی میں سوچ سکتا ہے۔


اگر کوئی شخص اپنی زندگی کی کامیابیوں کی وجہ سے خوش ہو تو وہ سیلمان ہی ہو سکتا ہے۔ مگر واعظ کی کتاب میں، سلیمان نے الگ ہی بات سمجھائی۔ وہ ادبی طور پر کہتا ہے، "کیونکہ اس کی ساری مشقت اور جانفشانی سے جو اس نے دنیا میں کی کیا حاصل ہے۔۔۔" وہ سمجھاتا ہے، "کیونکہ میں جو کچھ حاصل کروں گا وہ دوسروں کے لئے چھوڑ جاؤں گا۔"


سلیمان نے کچھ بنایا۔ ہم کچھ بھی اگلی زندگی میں نہیں لے کر جا سکتے۔ اپنی ترقی ، گھر، تمغے، گاڑی اور چھوٹیاں پیچھے رہ جائیں گی۔


سوچیں کہ زندگی میں کس چیز کی اہمیت ہے؟


اس سوال کا جواب ہمیں سیلمان دیتا ہے۔ واعظ کی کتاب کا آخر وہ کچھ اس طرح کرتا ہے، "خداسے ڈر اور اُس کے حکموں کو مان کہ انسان کا فرض کلی یہی ہے۔"


پہلی نظر میں، یہ دلچسپ چیز نہیں لگتی مگر پھر سے نظر ڈالیں۔ سیلمان کہتا ہے کہ چیزیں جو ہمیں زندگی میں حاصل کرنی ہیں: خدا کا خوف – اس کا مطلب ہے کہ اس سے پیار کرنا، اس کی عزت کرنا اور اس کے حکموں پر عمل کرنا۔


ہمیں دیناوی کہاوت کا پتہ ہے جسے ہم کہتے ہیں، "بھاگتے رہو! رک نہ جانا۔ مہنگی چیزوں کو دیکھو؟ شہرت کے پیچے بھاگو؟ ہزاروں لوگ یہ چاہتے ہیں، ان کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کو روک سکیں۔ ان کے لئے لڑیں! چلیں! آپ اپنی زندگی میں کیا کر رہے ہیں؟ زندگی ایک مقابلہ ہے اور صرف بہترین ہی کامیاب ہو گا۔"


مگر خدا کا کلام کہتا ہے، "خدا سے پیار کرو۔ نیک کام کرو۔"


سوچیں کہ یہ کس قدر ہر ایک کی پہنچ میں ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا نہیں۔ امیر ہیں یا غریب۔ جوان ہیں یا بوڑھے۔ تندرست ہیں یا بیمار۔ خدا سے پیار کریں اور نیک کام کریں۔


دھیان دیں: آج آپ کے حالات میں کیا تبدیلی آئے گی اگرخدا سے پیار کریں اور نیک کام کریں؟ اس کام میں آپ کیسے کامیاب ہوں گے؟

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Chasing Carrots

ہم سب کسی چیز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ اکثر وہ ایسی چیز ہوتی ہے جو ہماری پہنچ سے باہر ہوتی ہے – کوئی بہتر کام، ایک زیادہ آرام دے گھر، ایک مکمل خاندان، دوسروں کی حمایت۔ کیا یہ تھکا دینے والا کام نہیں؟ اس کا کوئی بہتر طریقہ ن...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔