YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

کلام (One Word) جو آپ کی زندگی تبدیل کر سکتا ہے۔ نمونہ

One Word That Will Change Your Life

2 دن 4 میں سے

صرف ایک کلام

تیاری

سادہ زندگی بسر کرنا مشکل ہے۔ اپنی سوچ کو محدود کرنا ناممکن ہے۔ گزرے سال کے مطابق، آپ کو سینکڑوں لوگوں نے پوچھا ہو گا "زندگی کیسی جا رہی ہے؟" آپ کا جواب شاید یہ تھا، "میں بہت مصروف رہا!" آپ نے کبھی کسی کو یہ کہتے نہیں سنا ہو گا، "میرے پاس بہت زیادہ فارغ وقت تھی اور میں کچھ نیاء کرنے کو تلاش کرتا رہا۔" اس طرح کا انسان نہیں ملتا۔

آپ پر بہت زیادہ زمہ داریاں ہیں، اور آپ کا لائحہ عمل بہت حیران کردینے والا ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ زندگی میں بھاگ رہے ہیں۔ اس وجہ سے ہمیں دھیان لگانا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو واضع اور سادہ بنائیں۔ ہم بہت سے لوگوں کو One Word کے سادہ نظم و ضبط کے بارے میں بتاتے ہیں جس پر آنے والے سال میں انہیں دھیان دینا ہوتا ہے۔ ہم نے سوچ لیا ہے کہ ہم اپنے فیصلہ کو ترک کر کے One Word کے مطابق زندگی گزاریں گے۔ اگرچہ بائبل میں One Word Theme کا ذکر نہیں مگر One Thing بائبل میں پانچ دفعہ آیا ہے: ایک دفعہ فلپیوں میں اور چار دفعہ چار اناجیل میں۔

فلپیوں 3 : 13 – 14 میں پولس ایک چیز (One Thing) کی مثال استعمال کرتا ہے تا کہ ہم اپنی بلاہٹ پر دھیان دے سکیں۔ لوقا 10 : 42 میں مارتھا سے یسوع کہتا ہے کہ صرف چیز (One Thing) کی ضرورت ہے۔ لوقا 18 : 22 اور مرقس 10 : 21 میں یسوع نے امیر آدمی کو کہا کہ تجھ میں ایک چیز (One Thing) کی کمی ہے ۔ یوحنا 9 : 25 میں اندھے آدمی نے فریسیوں کو بتایا، ایک بات (One Thing) میں جانتا ہوں کہ پہلے میں اندھا تھا اور اب دیکھ سکتا ہوں۔ اس طرح سے کلام بھی اس کو استعمال کرتا ہے، ہم بھی خدا سے دعا کریں کہ خدا ہمیں One Word عطا کرے اور ہم اس سال کلام میں سے سیکھ سکتے ہیں۔

جب ہم نے اسے شروع کیا، ایک سال کے لئے Word تلاش کرتے ہوئیں ہم بہت لطف اندوز ہوئے، مگر ہم نے سیکھا کہ صرف ہمارا چنا ہوا Word ہی کافی نہیں بلکہ یہ خدا ہے جو ہمارے لئے Word کو ظاہر کرتا ہے۔ خدا ہماری روح میں مسح کیا ہوا Word بھیجتا ہے۔ ہمارے پہلے کچھ سالوں میں ہم نے یہ قبول کیا کہ ہم اس Word کو منتخب کرتے ہیں اور خدا شاید ہمیں اس Word کا کچھ حصہ دیتا ہے۔ پھر بھی خدا اس کو استعمال کرتا ہے مگر جب ہمیں اس کام میں کچھ سال گزر گئے تو ہمیں پتہ چلا کہ خدا ہمیں ہمیں سننے اور دیکھنے کے ذریعہ سے Word منتخب کرنے کی راہ پر لے چلتا تھا۔ جب ہم خدا کی آواز کو سنتے ہیں تو ہمیں پتہ چلا کہ خدا کا کلام زندہ اور اثر کرنے والا کلام ہے۔

ایک کام سے لطف اٹھائیں اور یاد رکھیں: صرف ایک لفظ پر دھیان دیں۔ جتنا زیادہ آپ دھیان دیں گے اتنی آپ کی زندگی تبدیل ہوگی۔

آگے بڑھیں۔

1۔ سادہ زندگی بسر کرنا کیوں مشکل ہے؟ زندگی کیوں اتنی پیچیدہ ہے؟

2۔ آپ کو کیوں لگاتا ہے کہ ہم لوگوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں؟

3۔ آپ کو خدا One Word Theme کے حوالہ سے کیا بتا رہا ہے جو ایک سال کے لئے ہے؟ کچھ سنجیدہ وقت نکالیں دعا کرنے اور خدا سے بات کرنے کے لئے۔

مشق

عبرانیوں 12 : 1 – 2، یوحنا 9 : 25، فلپیوں 3 : 13 – 14

اضافی کام

"پیار آسمانی باپ، میں One Word کی تجھ سے درخواتس کرتا ہوں۔ مجھے اس کو حاصل کرنے میں مدد دے۔ خود کو مجھ پر ظاہر کر، میں تیار ہوں کہ جس کلام کی مجھے ضرورت ہے وہ تو مجھے عطا کرے۔ یسوع کے نام میں آمین۔
دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

One Word That Will Change Your Life

ONE WORD آپ کی مدد کرے گا کہ آپ ONE WORD پر پورا سال دھیان دے سکیں۔ خدا کے کلام کو تلاش کرنے میں آسانی اور آپ کی زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے مدد حاصل کریں۔ بے ترتیبی اور بےچینی ہمارے کام کی تکمیل میں رکاٹ ہے اور یہ کام ...

More

ہم Jon Gordon، Dan Britton اور Jimmy Page کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: www.getoneword.com

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔