اؔیل روئی وہ خُدا جو آپ کو دیکھتا ہےنمونہ

اؔیل روئی وہ خُدا جو آپ کو دیکھتا ہے

4 دن 9 میں سے

دن 4 کیا خدا آپ کے منصوبوں کو بگاڑ دیتا ہے؟

یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا!میں نے حیرانی سے کہا جب میرا GPS اچانک مجھے ایک ایسے راستے پر لے گیا جو میرے عام راستے سے بالکل مختلف تھا۔

عام طور پر، میں اپنے والدین کے گھر سے 140 کلومیٹر کا سفر سوئٹزرلینڈ کے راستے کرتی ہوں اور راستے میں وہ مزیدار کافی خریدتی ہوں جو جرمنی میں نہیں ملتی۔ یہ میرا معمول تھا۔ لیکن آج، میں نے عادت کے مطابق GPS آن کیا، اور اس نے مجھے ایک اور راستہ دکھا دیا۔ میں نے دل میں سوچا۔ مجھے تو اپنی کافی چاہیے تھی..اور تھوڑی سی مایوسی محسوس کی۔

لیکن یہ نیا اور انجان راستہ مجھے بہت سی خوبصورت جگہوں سے گزار رہا تھا، اور میں حیرت سے سوچ رہی تھی، "یہ جگہ تو واقعی کتنی خوبصورت ہے!"

اسی دوران، مجھے یاد آیا کہ میری ایک بیمار دوست کو ایک خاص چیز چاہیے تھی، جو ملنا مشکل تھا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ وہی دکان میرے سامنے تھی! "واہ!"

اس کے علاوہ، میں کافی عرصے سے اپنے گھر کے لیے کچھ اچھا خریدنا چاہتی تھی، اور یہاں تو دو بہترین دکانیں میرے سامنے تھیں!

شاید یہ سب سننے میں معمولی لگے، لیکن اُس لمحے میرے لیے اس کا بہت گہرا مطلب تھا۔کئی بار خدا ہمیں کسی اور راہ پر لے جاتا ہے تاکہ وہ ہمیں وہ چیزیں دکھا سکے جو ہم نے نظرانداز کر دی تھیں!

اگر خدا مجھ سے براہ راست کہتاکہ آج جرمنی کے راستے چلی جا۔ تو شاید میرا جواب یہ ہوتا کہ میرا منصوبہ کچھ اور ہے۔میں سوئٹزرلینڈ سے کافی خریدنا چاہتی ہوں اور اگر میں اپنی ضد پر قائم رہتی، تو میں وہ تمام خوبصورت مناظر اور برکتیں کھو دیتی جو خدا نے میرے لیے رکھی تھیں۔

'آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنُمائی کرتا ہے۔ '

امثال 16: 9

کیا آپ اس نئے سال میں خدا کو اپنی راہ متعین کرنے دیں گے؟ کیا آپ اُس پر پورا بھروسا کریں گے، چاہے وہ راستہ آپ کے منصوبے سے مختلف ہو؟

یاد رکھیں، وہ خدا جس نے ہاجرہ کو دیکھا، وہ آج بھی آپ کو دیکھتا ہے۔
"... تو تُو وہ خدا ہے جو مجھے دیکھتا ہے..." (پیدائش 16 :13

ہمارا خدا وہی ہے جو ہمیشہ ہمارے لیے بہترین چاہتا ہے—آج بھی اور اس نئے سال میں بھی!

خدا آپ کو برکت دے!

✨آپ ایک معجزہ ہیں!✨

— ڈیبوراہ

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اؔیل روئی وہ خُدا جو آپ کو دیکھتا ہے

اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟ 'پَیدائش 16:13ُ و خدا ہے جو مجھے دیکھتا ہے… میں نے واقعی اُس کو دیکھا جو مجھے دیکھتا ہے۔‘‘ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کوئی نہیں دیکھتا—نہ دوست، نہ خاندان، نہ خدا؟ یا شاید آپ کو مسترد کیے جانے کا احساس ہوتا ہے؟ اگر آپ اس جدوجہد کا سامنا کر رہے ہیں، تو یہ وقت ہے کہ آپ کو یاد دلایا جائے کہ خدا آپ کو دیکھتا ہے

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day