اؔیل روئی وہ خُدا جو آپ کو دیکھتا ہےنمونہ

دن 3 یہ دعا سب کچھ بدل دے گی!
میں کئی سال ایک ایسے گھر میں رہی جہاں کئی کرایے کے فلیٹ تھے۔ وہاں کا مالک مکان ایک عمر رسیدہ شخص تھا جو چیزیں ٹھیک کرنے میں ماہر تھا۔ وہ ہمیشہ ہماری آمد و رفت پر نظر رکھتا۔ وہ دیکھتا کہ میں کب جاتی ہوں، کون مجھ سے ملنے آتا ہے، اور کب میں رات کو تھکی ہاری واپس آتی ہوں۔ اس کی نظر سے کچھ بھی چھپا نہیں رہتا تھا۔ایک دن جب میرے کھڑکی کے پردے اچانک خراب ہو گئے، تو مجھے معلوم تھا کہ اگر میں مالک مکان کو بتا دوں تو وہ انہیں ٹھیک کر دے گا۔ لیکن پھر بھی، میں نے اسے بتانے کی زحمت نہیں کی۔ کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے؟
حالانکہ حل بالکل قریب تھا، پھر بھی میں مسئلے کے ساتھ جینا قبول کر رہی تھی بجائے اس کے کہ میں اسے حل کرتی۔ شاید میں اس لیے بھی خوفزدہ تھی کہ کہیں وہ مجھے یہ نہ کہہ دے ۔میں اسے ٹھیک کر سکتا ہوں، لیکن اس کی قیمت تمہیں ادا کرنی ہوگی کیونکہ یہ تمہاری غلطی ہے۔
لیکن بائبل ہمیں بتاتی ہے۔
کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟ پَیدائش 16: 13
ہمارا خدا وہ خدا ہے جو ہمیں دیکھتا ہے، جو ہمیں جانتا ہے:
'اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔زبور 139 :1
ذرا تصور کریں کہ خدا میرے مالک مکان کی طرح ہے، جو ہمیشہ دیکھ رہا ہے، سب کچھ نوٹ کر رہا ہے۔ خدا آپ کی پریشانیوں، آپ کی آمد و رفت، اور یہاں تک کہ آپ کے درد کو بھی جانتا ہے۔
تو پھر آپ اُسے اپنے مسائل کیوں نہیں بتاتے؟ بس اُسے آگاہ کر دیں، اور وہ ان کا خیال رکھے گا۔
اور ایک اور بات خدا کے ساتھ آپ کو بل کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ قیمت پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے!
'کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نِکمّا چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہُوئی۔ '
'بلکہ ایک بے عَیب اور بے داغ برّے یعنی مسِیح کے بیش قِیمت خُون سے۔ '
1پطرس 1 :18 -19
آپ کے پاس دو راستے ہیں یا تو آپ اپنے مسئلے کے ساتھ جیتے رہیں، یا پھر آپ اس ذات سے بات کریں جس نے پہلے ہی قیمت ادا کر دی ہے!
کیا آپ آج اپنے مسائل، بلکہ اپنی پوری زندگی کو نئے سرے سے یسوع کے سپرد کریں گے؟ وہ آپ کو جانتا ہے، وہ آپ کو دیکھتا ہے، اور پھر بھی وہ آپ سے محبت کرتا ہے!
آئیے مل کر دعا کریں:
"یسوع، تیرا شکر ہو کہ تُو مجھے دیکھتا ہے—اور پھر بھی مجھ سے محبت کرتا ہے۔ میں اپنے گناہوں کی معافی اور تجھ سے ایک نئی رفاقت مانگتا ہوں۔ میرا دل تیرے حضور ہے؛ میں تجھے مکمل طور پر دے دیتا ہوں۔ 2025 میں، میں پوری طرح تیرے ساتھ اور تیرے لیے جینا چاہتا ہوں! تُو ہی میراسب کچھ ہے! میں تجھ سے محبت کرتا ہوں اور پوری طرح تیرا ہوں! آمین!"
✨آپ ایک معجزہ ہیں!✨
— ڈیبوراہ
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟ 'پَیدائش 16:13ُ و خدا ہے جو مجھے دیکھتا ہے… میں نے واقعی اُس کو دیکھا جو مجھے دیکھتا ہے۔‘‘ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کوئی نہیں دیکھتا—نہ دوست، نہ خاندان، نہ خدا؟ یا شاید آپ کو مسترد کیے جانے کا احساس ہوتا ہے؟ اگر آپ اس جدوجہد کا سامنا کر رہے ہیں، تو یہ وقت ہے کہ آپ کو یاد دلایا جائے کہ خدا آپ کو دیکھتا ہے
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day