خدا کیسے کلام کرتا ہےنمونہ

خدا کی تخلیق کے ذریعے
ہیلو، آپ نے آخری بار کب سیر کی تھی؟
مجھے اپنی بیوی کے ساتھ سیر کرنا بہت پسند ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لاورل اور میں اکثر اپنی بہترین بات چیت اسی وقت کرتے ہیں جب ہم طویل سیر پر نکلتے ہیں، اور یہ رابطے کا ایک سادہ طریقہ ہے۔ ہم اپنے کتے کو بھی سا تھ لے جاتے ہیں، ایک جانا پہچانا راستہ منتخب کرتے ہیں، اپنے فونز کو نظر انداز کرتے ہیں، ایک قدم دوسرے کے سامنے رکھتے ہیں، اور بات کرتے ہیں۔ مجھے یہ بہت پسند ہے!
سچ کہوں تو، ہماری سیر دوسرے لوگوں سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے۔ لاورل قانونی طور پر نابینا ہے، اس لئے جب ہم سیر کرتے ہیں، تو ہمیں جسمانی اور زبانی طور پر جڑا رہنا پڑتا ہے۔ مجھے اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کوئی ایسی چیز نہ ہو جس سے وہ ٹھوکر کھا سکے، اور اکثر مجھے کہنا پڑتا ہے، "ایک سیڑھی آ رہی ہے" یا "دائیں طرف قدم بڑھاؤ، وہاں کیچڑ ہے۔" مجھے اس میں کوئی مشکل نہیں ہوتی کیونکہ میں اپنی بیوی کی خدمت کرنا پسند کرتا ہوں، لیکن میں نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ اکثر میں اتنی توجہ نیچے دیکھ کر لگا دیتا ہوں کہ میں اس شاندار دنیا کو بھول جاتا ہوں جو یسوع نے ہمارے لئے تخلیق کی۔ خدا ہم سے اپنی تخلیق کے ذریعے بھی بات کرتا ہے۔!
"کِیُونکہ اُس کی اَن دیکھی صِفتیں یعنی اُس کی ازلی قُدُرت اور الُوہِیت دُنیا کی پَیدائیش کے وقت سے بنائی ہُوئی چِیزوں کے زرِیعہ سے معلُوم ہوکر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کو کُچھ عُزر باقی نہِیں۔ (رومیوں 1: 20)
مجھے نہیں معلوم آپ کا کیا خیال ہے لیکن مجھے پہاڑوں کی عظمت بہت پسند ہے، جو میرے دل کو سکون دیتے ہیں۔ مجھے سست رفتار دریا بہت پسند ہے جو میرے پریشان دل کو سکون پہنچاتا ہے۔ مجھے بلند پرندے کی پرواز بہت پسند ہے جو مجھے خدا کی موجودگی میں بلا رہی ہے۔ اس کا راز یہ ہے کہ مجھے رکنا پڑتا ہے، دیکھنا پڑتا ہے، اور خدا کی تخلیق میں اس سے بات کرنے کے لئے سننا پڑتا ہے۔
آپ نے آخری بار کب طویل سیر کی تھی اور خدا کو اپنی تخلیق کے ذریعے بات کرتے سنا تھا؟ آج ہی ایسا کریں! ابھی اسی وقت! وہ آپ سے بات کرے گا، اور آپ کا اس سے بات چیت کرنا ایک معجزے کا آغاز ہو سکتا ہے! اپنے سامنے کی راہ پر نظر نہ رکھیے، اُٹھ کر خدا کی عظمت کو دیکھئے! اگر آپ کو ڈر ہے کہ کہیں آپ ٹھوکر نہ کھا جائیں، تو زبور 121 کا خدا کا وعدہ یاد رکھیں
"وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا۔ تیرا مُحافظ اُنگھنے کانہیں۔
4 دیکھ! اِسرؔائیل کو مُحافظ نہ اُنگھیگا نہ سوئیگا۔
5 خُداوند تیرا مُحافظ ہے خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔
6 نہ آفتاب دِن کو تجھے ضرر پہنچائیگا نہ ماہتاب رات کو۔
7 خُداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔ اور تیری جان کو محفوظ رکھیگا۔
8 خُداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا۔" (زبور 121: 3-8)
ایک دوست نے مجھ سے حال ہی میں سوال کیا کہ لاورل کے ساتھ سیر کرتے وقت کیا مجھے کبھی دو لوگوں کے لیے دیکھنے سے تھکاوٹ ہوتی ہے؟ اس لمحے میں خدا نے مجھ سے بات کی، اور میں نے کہا، "خوبصورتی یہ ہے کہ میں نہ صرف خدا کی تخلیق دیکھتا ہوں، بلکہ میں لاورل کو اس کی وضاحت بھی کرتا ہوں۔" لاورل اپنے کانوں سے "دیکھتی" ہے، اور وہ جو کچھ مجھے خدا کی تخلیق کی آوازوں کے بارے میں بتاتی ہے وہ حیرت انگیز ہے!
آج آپ کی جو بھی چیلنج ہو، خدا بات کر رہا ہے! رک جاؤ، اوپر دیکھو، اور سنو۔ آپ اسے سنیں گے، اور کبھی نہ بھولیں...
آپ ایک معجزہ ہیں
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ کیا آپ سننے کے لیے تیار ہیں ؟آئیں سات دن گزاریں اور جانیں کہ خدا کیسے بات کرتا ہے اور کیا کریں جب اُس کی آواز دور محسوس ہو؟
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day