خدا کیسے کلام کرتا ہےنمونہ

خدا کیسے کلام کرتا ہے

2 دن 7 میں سے

خدا کے کلام اور خدا کے بیٹے کے ذریعے۔

سلام، ایک نیا دن خوش آمدید ہے جو خدا کی معجزہ کی قدرت سے بھرا ہوا ہے۔!
کچھ دن پہلے، میرا دوست رائن میرے دفتر آیا اور کہا، "ہیلو گرانٹ۔" میں نے جواب دیا، "ہیلو رائن۔" اُس نے مجھے ایک کتاب دی اور کہا، "تمہیں یہ کتاب پڑھنی چاہیے۔ یہ یسوع کے بارے میں سب سے بہترین کتاب ہے!" میں نے ہنستے ہوئے کہا، "کیا یہ بائبل سے بھی بہتر ہے؟" اور ہم دونوں ہنس پڑے۔
یہ سادہ گفتگو تھی، اور ایک معجزہ کے طور پر، خدا نے میرے دل سے بات کی۔
ایک بار کہا گیا تھا کہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ خدا ہم سے بات نہیں کر رہا اگر ہم بائبل پڑھ رہے ہوں۔ یہ سچ ہے!
خدا ہم سے اپنے کلام کے ذریعے بات کرتا ہے۔!

2تمتھیس3: 16-17

ہر ایک صحِیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلِیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لِئے فائِدہ مند بھی ہے۔
تاکہ مردِ خُدا کامِل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لِئے بِالکُل تیّار ہو جائے۔
اور خدا ہم سے اپنے بیٹے کے ذریعے بھی بات کرتا ہے
"اگلے زمانہ میں خُدا نے باپ دادا سے حِصّہ بہ حِصّہ اور طرح بہ طرح نبِیوں کی معرفت کلام کر کے۔
2 اِس زمانہ کے آخِر میں ہم سے بَیٹے کی معرفت کلام کِیا جِسے اُس نے سب چِیزوں کا وارِث ٹھہرایا اور جِس کے وسِیلہ سے اُس نے عالم بھی پَیدا کِئے۔ (عبرانیوں 1:1-2)
خدا آپ سے ابھی بات کر سکتا ہے۔ کیا آپ چند لمحے نکال کر یوحنا 10: 27 پڑھیں گے؟ یسوع کا یہ پیغام دیکھیں۔:
"میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں اور مَیں اُنہِیں جانتا ہُوں اور وہ میرے پِیچھے پِیچھے چلتی ہیں۔ (یوحنا 10: 27)
میرے دوست، خدا بات کر رہا ہے، وہ آپ کو جانتا ہے، اور آپ اُسے پیروی کر سکتے ہیں! وہ آپ کو کبھی گمراہ نہیں کرے گا۔ اُس کی محبت کی آواز آپ کو پکار رہی ہے، اور آپ اُسکی پیروی کر سکتے ہیں۔
ایک لمحہ نکالیں، اور خدا سے بات کریں جیسے آپ یوحنا 10باب پڑھ رہے ہیں۔ یسوع نے آپ سے ایک عظیم وعدہ کیاہے۔ آپ ابھی اُسے پڑھ سکتے ہیں۔
یسوع، میں تیری منت کرتا ہو ں کہ آج تو میرے دوست سے کلام کر ، اور اُنہیں اپنے وعدے یا د دلا ۔کیو نکہ یہ تیر ے ہاتھ میں محفوظ ہیں، اور میں دعا گو ہوں کہ اُن کا دن معجزوں سے بھرا ہو!


آپ ایک معجزہ ہیں

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کیسے کلام کرتا ہے

خدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ کیا آپ سننے کے لیے تیار ہیں ؟آئیں سات دن گزاریں اور جانیں کہ خدا کیسے بات کرتا ہے اور کیا کریں جب اُس کی آواز دور محسوس ہو؟

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day