YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

میں ہار منتا ہوں: متاثر کن عقیدت بھر پیغام جنہیں قیدیوں نے لکھانمونہ

I Surrender: Inspirational Devotions Written by Prisoners

3 دن 4 میں سے





یسوع یہاں ہے

اس نے اس سے کہا اے خداوند! تیرے ساتھ میں قید ہونے بلکہ مرنے کو بھی تیار ہوں۔


پطرس نے اپنی زندگی کے ایک مقام پر ایک ضروری ارادہ کیا کہ وہ یسوع کی پیروی کرے گا۔ اس نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اس کے لئے قید اور موت بھی برداشت کر سکتا ہے۔ پطرس وفا دار تھا مگر جب امتحان اور مشکلات کا سامنا ہوا تو وہ اس پر قائم نہ رہ سکا! مگر یسوع نے پطرس کے لئے دعا کی اور اس سے امید نہیں چھوڑی۔


کیا ہم بھی ناکام ہو گئے؟ کیا ہم نے بھی اپنے نجات دہندہ کا انکار کیا، رد کیا یا مکمل طور پر چھوڑ دیا؟ امید رکھیں۔ یسوع پر دھیان دیں۔ وہ ابھی بھی یہاں ہے وہ ابھی بھی آپ سے محبت رکھتا ہے۔ وہ ابھی بھی ہمارے لئے دعا کرتا ہے اور تمام ناکامیوں کے باوجود وہ ہمیں بحال کرنے، ہمارے آنسو پونچھنے اور ہمارے ٹوٹے دل کو شفا بخشنے کو تیار ہے۔


اپنے ارادہ اور یسوع کے ساتھ کئے وعدہ پر قائم رہتے ہوئے ہم آگے بڑھ کر خدا کے لوگ بن سکتے ہیں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں، یہاں تک کہ کال کوٹھڑی میں ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے حالات کیا ہیں، یسوع وہاں موجود ہے۔ ہم ہمت کر سکتے ہیں اور اسے دوبارہ کہہ سکتے ہیں، "اے خداوند میں تیرے لئے قید اور موت برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں!"


—Javier


دعا:اے خداوند میں شکرگزار ہوں کہ ہماری ناکامی میں بھی تو کبھی ہم سے امید نہیں چھوڑتا۔ آمین۔

کلام

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

I Surrender: Inspirational Devotions Written by Prisoners

بائبل نجات، آزادی اور امید کی کتاب ہے۔ اس کے صفحات کے اندر متحرک اور مشکلات سے بھرے ہوئے کردار موجود ہیں جن میں خستہ حال مرد اور عورتیں جوابات کی تلاش میں ہیں۔ ایک طرح سے وہ موجودہ اور سابقہ قیدیوں کی طرح ہیں جنہوں نے ان...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Prison Fellowship کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.prisonfellowship.org/resources/subscribe ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔