YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

میں ہار منتا ہوں: متاثر کن عقیدت بھر پیغام جنہیں قیدیوں نے لکھانمونہ

I Surrender: Inspirational Devotions Written by Prisoners

2 دن 4 میں سے





خداوند مجھے محبت کرتا ہے

"میری بھیڑیں میری آواز سنتی ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں اور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔ اور میں انہیں ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی انہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔"- یوحنا 10 : 27 - 28


میں ایک مسیحی کے طور پر زندگی گزار رہی تھی مگر پھر میں سچائی سے دور جانے لگی۔ کافی سالوں تک میں مشکلات میں پڑتی اور ان سے نکلتی، مجھے اندرونی طور پر معلوم تھا کہ کس قدر مجھے خداوند کی ضرورت ہے مگر میں مزاحمت کر رہی تھا کیونکہ میں اس سے ڈر رہی تھی۔ مگر ایک سادہ سی مثال سے مجھے یاد آیا کہ خدا مجھے بہت آرام سے بلا رہا ہے کہ اس کے گلہ میں شامل ہو جاؤں۔ جب میں قید میں تھی میں نے کبھی اپنے بچوں سے اپنی حالت کا ذکر نہیں کیا۔ جب میں نے انہیں فون کیا یا خط لکھ میں نے یہ ہی کہا کہ میں "دور" ہوں اور ہر چیز "ٹھیک ہے۔" مگر ایک مسیحی خاتون جو جیل میں میری اچھی دوست تھی، اس نے مجھ کہا کہ اپنے بچوں کو سچائی بتا دو۔


میں نے انہیں بتا دیا اور دو ماہ پریشانی کی حالت میں گزارے اس انتظار میں کہ وہ کیا جواب دیں گے۔ آخر مجھے بڑی برکت ملی – جو میری بیٹی کا پہلا خط تھا۔ اس صفحہ کے شروع میں بڑے الفاظ میں لکھا تھا، "مہربانی سی جلدی جواب دیں" اور "ماں، میں آپ سے ہمیشہ محبت کروں گی۔"


میری بیٹی کے الفاظ نے میری آنکھیں عظیم سچائی کی طرف کھول دیں: خداوند ہمیشہ مجھ سے محبت رکھتا ہے۔ میں نے دعا کی کہ میں اس کے ساتھ وفا دار رہ سکوں اور وہ بن سکوں جو وہ مجھے بنانا چاہتا ہے۔


—Nina


دعاپیارے خداوند مہربانی سے میری مدد کر کہ دن بہ دن اب سے میں ویسی زندگی گزار سکوں جو تو میرے لئے چاہتا ہے۔ میں شکرگزار ہوں کہ تو مجھے برداشت کرتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں دوسروں کو برداشت کر سکوں۔ آمین۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

I Surrender: Inspirational Devotions Written by Prisoners

بائبل نجات، آزادی اور امید کی کتاب ہے۔ اس کے صفحات کے اندر متحرک اور مشکلات سے بھرے ہوئے کردار موجود ہیں جن میں خستہ حال مرد اور عورتیں جوابات کی تلاش میں ہیں۔ ایک طرح سے وہ موجودہ اور سابقہ قیدیوں کی طرح ہیں جنہوں نے ان...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Prison Fellowship کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://www.prisonfellowship.org/resources/subscribe ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔