بائبل پڑھنا کیسے شروع کریںنمونہ

How to Start Reading the Bible

4 دن 4 میں سے

خدا پر اعتقاد رکھنا اس کے کلام کے ذریعہ سیکھیں۔

روشنی میں خدا پر اعتقاد رکھنا بڑی بات نہیں، تاریکی میں خدا پر اعتقاد رکھنا ہی ایمان ہے۔Charles Spurgeon

جب آپ بائبل پڑھنے کو اپنی عادت بنائیں گے اور اس کا علم حاصل کریں گے، اس پر اپنی روز مرہ زندگی میں عمل بھی کریں گے تو خدا کے ساتھ آپ کا تعلق مضبوط ہو گا۔ مگر کبھی کبھی بائبل پرانی لگتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آج کل کی ہماری زندگی میں ہمیں جن معاملات کا سامنا ہے بائبل ان کے بارے میں بات نہیں کرتی۔ اگر ہم سچ بولیں تو خدا بھی ہمیشہ ہمیں بھلا نہیں لگتا کیونکہ وہ ہمیں وہ سب کچھ نہیں دیتا جو ہم مانگتے یا چاہتے ہیں۔

جب ہم بائبل کو پڑھیں گے تو ہمیں پتہ چلے گا کہ خدا کے منصوبے کس قدر بھلے ہیں کہ وہ ہمارے لئے بہترین فہم کے ذریعہ، بہترین چیزوں کا انتخاب کرتا ہے۔ مگر یہ منصوبے اس کی نظر میں بہترین ہوتے ہیں مگر ہماری نظر میں نہیں۔ وہ دوراندیش ہے اور جانتا ہے کہ ہمیں کس چیز کی کس وقت ضرورت ہے۔ جب ہم خدا پر اعتقاد رکھتے ہیں تو ہم خدا کو جاننا شروع کرتے ہیں۔

جب ہم خدا کے کلام کو پڑھتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں تو یہ ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم خدا کو جانیں اور اس کے وعدوں کی سچائی کو سمجھیں۔ بائبل میں خدا کے بے شمار وعدے موجود ہیں، ان کے ذریعہ ہم پرامید ہیں اور ہمیں ان کے ذریعہ آرام ملتا ہے۔ آئیں ہم ان میں سے کچھ پر نظر ڈالیں۔ خدا وعدہ کرتا ہے کہ۔۔۔

۔۔۔اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں، تو وہ ہمیں معاف اور پاک کرے گا۔ (1یوحنا 1 : 9)
۔۔۔اگر ہم بوجھ میں دبے ہوئے اس کے پاس آئیں گے، تو وہ ہمیں آرام دے گا۔ (متی 11 : 28 – 29)
۔۔۔اگر ہم اس کی پیروی کریں گے، تو ہم کبھی بھی تاریکی میں نہ چلیں گے۔ (یوحنا 8 : 12)
۔۔۔اگر ہم اس میں قائم رہیں گے، تو ہم بہت سا پھل لائیں گے۔ (یوحنا 15 : 5)
۔۔۔اگر ہم میں حکمت کی کمی ہو، تو وہ ہمیں فیاضی سے دیتا ہے۔ (یعقوب 1 : 5)
۔۔۔اگر ہم ایمان رکھیں اور اقرار کریں کہ یسوع ہی خداوند ہے، تو ہم نجات پائیں گے۔ (رومیوں 10: 9)

ہم کچھ ایسی باتیں پڑھتے ہیں جن کی ہمیں سمجھ نہیں آتی اور ہم پریشان ہو جاتے ہیں مگر Pastor Andy Stanley کہتے ہیں، "آپ کو سب کچھ سمجھنے کی ضرورت نہیں ہوتی جب آپ کسی پر ایمان رکھتے ہیں ۔" جس قدر ہم اس کو تلاش کرتے ہیں، اس قدر ہم اس کو جانتے چلے جاتے ہیں۔ جب ہم اسے جانتے چلے جاتے ہیں تو ہم اتنا ہی اس پر اعتقاد رکھتے ہیں۔ جب ہم اسے اپنے دن کا حصہ بنائیں گے، ہم اپنے راستے کے ہدایت کار، حکمت عطا کرنے والے، آرام دینے والے، امید عطا کرنے والے اور اطمینان بخشنے والے کو جان جائیں گے۔

روشنی ڈالیں ۔

  • کیا آپ خدا پر اور اس کے کلام پر ایمان نہیں رکھتے؟ کون سی چیز ہے جو آپ کو ایسا کرنے سے روک رہی ہے؟
  • کچھ وقت گزاریں خدا کو اپنی پریشانی اور ڈر کے بارے میں بتانے کے لئے۔ وہ ان کو پہلے ہی جانتا ہے، چپ نہ رہیں۔ پھر خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کی مدد کرے اور اس پر اعتماد رکھیں کہ وہ یہ سب کام کرے گا۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

How to Start Reading the Bible

اگر ہم خود کو دھوکا نہ دیں تو بائبل پڑھنا اچھی بات ہے، مگر یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہم شروع کہاں سے کریں۔ اگلے چار دنوں میں ہم سیکھیں کہ کہ بائبل کیوں ضروری ہے، اس کر پڑھنے کی عادت کیسے بنائیں اور آج سے اس کا اپنی زندگی پر عمل درآمد کیسے کریں۔

More

حقیقی بائبلی مطالعاتی منصوبہ YouVersion نے بنایا اور فراہم کیا ہے۔

متعلقہ پلان