YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بائبل پڑھنا کیسے شروع کریںنمونہ

How to Start Reading the Bible

3 دن 4 میں سے

بائبل کی سچائیوں کا عمل درآمد اپنی زندگی پر کریں


کبھی اس پھندے میں نہ پھنسیں جو آپ کو کہتا ہے کہ بائبل پڑھیں مگر جو وہ کہتی ہے اس پر عمل نہ کریں ۔ Francis Chan


جیسے ہم پہلے سن چکے ہیں کہ خدا کے کلام کو پڑھنا خدا کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے۔ مگر جب ہم اسے صرف پڑھتے اور اس کے بارے میں تھوڑا بہت علم رکھنا شروع کرتے ہیں اور ان باتوں پر عمل نہیں کرتے تو اس کا ہمیں فائدہ نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے ہم جو کچھ پڑھتے اور سیکھتے ہیں ہمیں اسے اپنی زندگی میں عمل میں لانا ضروری ہے تاکہ ہم یسوع کے پیروکار ہوتے ہوئے ترقی کر سکیں۔


خدا کا کلام ہمارا ہتھیار ہے۔ یہ زندہ، موثر اور دودھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے۔ جب ہم خدا کے کلام کو اپنے دل میں بسا لیتے ہیں، تو وہ ہمیں گناہ سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور ہمیں برائی کی طاقتوں سے جنگ میں بھی مدد دیتا ہے۔ جو ہمارا دشمن ہے وہ چاہتا ہے کہ ہم خدا اور بائبل پر اعتقاد رکھنا چھوڑ دیں، ہمارا روحانی دشمن منصوبہ بندھ رہا ہے کہ کیسے ہم اس بتا کو بھول جائیں جو ہم نے سیکھی ہے۔


مگر بائبل سے ہم جو سب سے طاقتور بات سیکھ سکتے ہیں وہ مسیح میں ہماری پہچان ہےاور ہم ان سچائیوں کو اپنی زندگی میں کیسے عمل میں لا سکتے ہیں۔ ہم کچھ ایسی جھوٹی باتیں سیکھیں گے جو ہم سب مناتے ہیں اور فہم کی مدد سے ان پر غالب آئے گے:


کچھ ایسی چھوٹی باتیں جو ہم مناتے ہیںیہ کیسا خدا ہے جس نے میری زندگی میں یہ بھی ہو جانے دیا؟

خدا کی سچائی پر عمل کریں-اور ہم کو معلوم ہے کہ سب چیزیں مل کر خدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی ان کے لئے جو خدا کے ارادہ کے موافق بلائے گئے۔(رومیوں 8 :28)


کچھ ایسی چھوٹی باتیں جو ہم مناتے ہیںمیں ہمیشہ ایسا ہی رہوں گا۔

خدا کی سچائی پر عمل کریں-اس لئے اگر کوئی مسیح میں ہے تو وہ نیا مخلوق ہے ۔ پرانی چیزیں جاتی رہیں ۔ دیکھو وہ نئی ہو گئیں۔(2 کرنتھیوں 5 : 17)


ان جھوٹی باتوں کے بارے میں سوچیں جن کو ہم مانتے تھے۔ یہ عام بات ہے اور بہت آسان ہے ان جھوٹی باتوں میں الجھنا کیونکہ وہ عملی طور پر ہمارا حصہ ہیں۔ مگرخدا ان باتوں کو دور کرنا چاہتا ہے۔ جب آپ کو ان باتوں کی سمجھ آتی ہے تو سمجھیں آپ اس جنگ کو جیتنے کی طرف جا رہے ہیں۔ خدا نے اپنا کلام ہمیں عطا کیا ہے تاکہ ہم سچائی کو جان سکیں، کیونکہ اس کی سچائی ہی ہمیں آزاد کرتی ہے۔


آئیں ہم اس زندگی میں قدم رکھیں جو فتح سے بھرپور زندگی ہے اور ہمیں زندگی، امید اور شیطان پر غلبہ، خدا کے کلام کی طاقت کے ذریعہ عطا کرتی ہے۔


روشنی ڈالیں ۔



  • کیا آپ اس پر عمل کرتے ہیں جو آپ بائبل میں پڑھتے ہیں؟ یا آپ اپنے اندر چلنے والے مشوروں پر عمل کرتے ہیں، جو اس پر عمل کرنے کی سچائی کو تباہ کر دیتے ہیں؟

  • کون سے مشکل ترین حالات ہیں جن کا آپ کو اس وقت سامنا ہے؟ بائبل میں سے آیات کو تلاش کرنے میں وقت گزاریں، جو آپ کی مدد کریں کہ ان حالات میں آپ خدا کے کلام پر عمل درآمد کر کے ان پر فتح حاصل کر سکیں۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

How to Start Reading the Bible

اگر ہم خود کو دھوکا نہ دیں تو بائبل پڑھنا اچھی بات ہے، مگر یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہم شروع کہاں سے کریں۔ اگلے چار دنوں میں ہم سیکھیں کہ کہ بائبل کیوں ضروری ہے، اس کر پڑھنے کی عادت کیسے بنائیں اور آج سے اس کا اپنی زندگی پر ع...

More

حقیقی بائبلی مطالعاتی منصوبہ YouVersion نے بنایا اور فراہم کیا ہے۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔