YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کو دعا کرنی ہے!نمونہ

آپ کو دعا کرنی ہے!

3 دن 6 میں سے

"ذاتی دعا"


دوستوں، خاندان کے ساتھ مِلکریا کھانا کھانے سے قبل دعا   کرنا عوامی ترتیب میں خدا کے ساتھ بات چیت کرنے کےشاندار طریقے ہیں۔ لیکن مشترقہ   دعا میں حصہ لینے کے علاوہ، خدا چاہتا ہے کہ ہم ساتھ ہی ساتھ ذاتی دعا، یعنی مذید   نجی دعائیہ مشق میں حصہ لیں یہ صرف آپ اور خدا کے درمیان ہو۔ یسوع نے ہماری   دعاؤں میں رازداری کے بارے میں یہ کہاہے:


"بلکہ جب تُو دُعا کرے تو اپنی کوٹھری میں جا اور   دروازہ بند کرکے اپنے باپ سے جو پوشِیدگی میں ہے دُعا کر۔ اِس صورت میں تیرا باپ   جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تجھے بدلہ دے گا۔"متی 6: 6 


بند دروازوں کے پیچھے دعاکرنے کے لئے ہمیں یسوع کی ہدایات   سے پتہ چلتا ہے کہ خدا ہماری اندرونی اور ذاتی زندگی میں دلچسپی رکھتاہیں۔ اُسکی   خواہش  مواصلات کے ذریعے ہمارے ساتھ اپنے   ذاتی تعلقات میں اضافہ کرنا ہے۔ خدا اُس کے ساتھ ذاتی رفاقت رکھنے پر آپ کے   مضبوط ارادے کا نوٹس لیتا ہے، اور آپ کو اجرو برکت دینے کا وعدہ کرتاہے۔


خدا یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم اس کے ساتھ اپنے مواصلات میں   مخلص اور صاف رہیں، جیسے ہم  اپنے پیاروں   کےساتھ ہوتے ہیں۔ لفظ با لفظ  یادکی ہوئی   دعا ایک صحت مند عمل ہے، پر حقیقت یہ ہے کہ خدا  حفظ الفاظ کی دعا کےایک سلسلہ کے مقابلے میں   اُسکے لیے  ہمارے  ایک مستند اظہار کی خواہش  رکھتا ہے۔ یسوع مسیح نے ہماری دعاؤں میں بے   ریائی کے بارے میں یہ کہا ہے:


اور دُعا کرتے وقت غیرقوموں کے لوگوں کی طرح بک بک نہ کرو   کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بہت بولنے کے سبب سے ہماری سُنی جائے گی۔پس اُن کی   مانِند نہ بنو کیونکہ تُمہارا باپ تُمہارے مانگنے سے پہلے ہی جانتا ہے کہ تُم   کِن کِن چیزوں کے مُحتاج ہو۔


جب کہ خدا ہمارے مانگنے سے پہلے ہی جانتا ہے کہ ہماری کیا   ضرورت ہے اور ہم  کیا چاہتے ہیں ، تو بھی   وہ چاہتا ہے کہ ہم ان درخواستوں کا اظہارمُخلصی اور امید کے ساتھ بیان کریں کیونکہ   وہ ہمارے لیے پوری طرح دلچسپی رکھتاہے۔ وہ محبت اور وفاداری کے ساتھ ہر دعا کا   جواب دینا چاہتا ہے۔


ذاتی دعاکا ایک اور اہم عنصر ثابت قدمی اور استحکام ہے۔   خدا ہماری درخواستوں  کو سننے ہوئےنہیں تھکتا،   یہاں تک کہ اگر وہ وہی ہیں جس کا ہم نے اُس سے پہلے اظہار کیا ہو۔ یسوع نے ہماری   دعاؤں میں جاں فشانی کے بارے میں یہ کہا ہے:


"مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈھُونڈو تو پاوَ گے۔   دروازہ کھٹکھٹاوَ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے   اُسے مِلتا ہے اور جو ڈھُونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اُس کے واسطے   کھولا جائے گا۔" متی 7: 7۔8 


خدا کے ساتھ ذاتی مواصلات کے لئے روزانہ کا وقت الگ کرنا   ہمارے مسیحی سفر میں بڑھنے کے لیے اہم ہے. ہر دن  ایک ایسے وقت کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں جب   آپ اپنی توجہ نہ ہٹائیں ، اور یہ خیال  نہ کریں کہ خدا آپکی پرکھ کرتا ہے کہ آپ نے   کتنا وقت اُسے دیا۔ وہ ایسا نہیں کرتا۔وہ توصرف آپ کو چاہتا ہے۔ تنہائی، مُخلصی  اور ثابت قدمی خدا کے ساتھ آپ کی براہ راست   دعاکے وقت کی تین اہم خصوصیات ہیں اور یہ اُسکے ساتھ ایک گہرا تعلق  قائم کرنے میں آپکی مدد  کریں گی۔ آپ اِس قیمتی لمحہ  سے بہت لطف اُٹھائیں گے ،  اور آپ اس طرح سے اُس پر انحصارکریں گے جیسے   پہلے کبھی نہ کیا ۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آپ کو دعا کرنی ہے!

ایک طاقتور اور مؤثر دعائیہ زندگی کی تعمیر کے اصولوں کو   دریافت کریں۔ دعا - ذاتی سطح پر خدا کے ساتھ بات چیت - ہماری زندگی اور ماحول میں   مثبت تبدیلی دیکھنے کی کلید ہے۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ کی ایک کتاب "اس   دنیا سے باہر؛ ای...

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔