YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ!نمونہ

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ!

5 دن 6 میں سے

"پانی  کابپتسمہ: ایک تبدیل شدہ زندگی کا عام اعلان"


عوامی سطح پر آپ کی نجات کا اعلان کرنے کے لئے پانی کا   بپتسمہ ایک اہم طریقہ ہے۔ پانی کا  بپتسمہ زندگی کی ایک پرانی راہ کا خاتمہ اور ایک   نئی راہ کا آغاز ہے۔ یسوع مسیح نے بائبل   میں  اپنے جی اُٹھنے کے بعد آسمان پر   اُٹھائے جانے سے پہلے  اپنے شاگردوں کو بپتسمہ   کی اہمیت  پر سیکھایا۔ انہوں نے کہا،


پس تُم جاکر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ   اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتسمہ دو۔ متی 28 : 19 


پورےنئے عہد نامہ میں، بپتسمہ لینے والے ایمانداروں کی بے   شمار کہانیاں موجود ہیں۔ پانی کابپتسمہ، بپتسمہ دینے والے اوروہ جو اِس کو دیکھتے ہیں    دونوں کےلیے  ایک اہم علامت ہے۔ عوامی سطح پر پانی کا   بپتسمہ یہ واضع کرتا ہے کہ پانی کے نیچے   ڈوبنے سے سابقہ زندگی کا خاتمہ اور پاک ، صاف اور خُدا میں نئی مخلوق ہو کر پانی   سے باہر آنا مسیح میں آپکی نئی زندگی کا آغاز ہے۔


لوقا 3: 3  میں پانی    کابپتسمہ "توبہ کے بپتسمہ"  کے طور پرنمائندگی کرتا ہے اور عام طور پر ہماری   پرانی زندگی اور گناہ سےمُڑنے کے اعلان کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ پانی کا بپتسمہ ہمیں   بچاتانہیں اور نہ ہی ہمارے گناہوں کا احاطہ کرتا ہے، یہ ہماری مسیحی زندگی کا ایک   اہم حصہ ہے۔ ایک عوامی سطح پر اعلان کہ آپ ایک نئی تخلیق اور ایک تبدیل شدہ زندگی ہیں! اگر  کوئی ایسا جسے اس اعلان کی ضرورت نہ تھی،  تو وہ یسوع تھا، جس نے یہاں زمین پر بے گناہ زندگی   گزاری ۔ لیکن لوقا 3:21 کا کہنا ہے کہ،


"جب سب   لوگوں نے بپتِسمہ لِیا ،یِسُوع نے بھی بپتِسمہ لیا۔" لوقا 3: 21 


یسوع نے بپتسمہ لیاتاکہ ہم اِس کی مثال پر عمل کریں۔ پانی کے بپتسمہ کی   اہمیت  سے مبالغہ آرائی نہیں کی جا سکتی۔ اگر آپ  نےابھی تک پانی  کابپتسمہ نہیں پایاتو، آپ کو پانی کے بپتسمہ   کو ترجیح دیتے ہوئے اِس پر غور کرنا چاہئے۔ بائبل ہمیں  ہماری   نجات کے عوامی سطح اعلان کی ہدایت دیتی   ہے،اور بائبل پر ایمان رکھنے والی بہت سی کلیسیائیں پانی کے بپتسمہ کے لیے مواقع   فراہم کرتیں ہیں۔ یسوع کی  پیروی کی مثال ہمیشہ ایک جیتنے   کی تجویز ہے خدا آپ کو اُسکے ساتھ وفاداری اور فرمانبرداری کے لئے  اجر اور کثرت سے برکت دیگا!

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ!

بہت سے فیصلے زندگی میں کسی چیز کے لئے اہمیت رکھتے ہیں ۔تاہم، صرف ایک ہی معاملہ اہم ہے۔ اگر آپ اس غیر معمولی فیصلے نجات خدا کا مفت تحفہ ،پر گہرے تفہیم کے لئے سادہ رہنمائی تلاش کر رہے ہیں ۔پھر یہاں سے شروع کریں۔

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔