YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ!نمونہ

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ!

4 دن 6 میں سے

"نجات: خدا کا حصہ اور تمہارا حصہ"


آپ کی نجات دو اہم فیصلوں کے ساتھ مل کر  آتی ہے۔ پہلا   فیصلہ   خدا نے بہت  پہلے ہی سے اپنے بیٹے کو ہمارا   واحد نجات دہندہ بننے کے لئے دنیا میں بھیج دینے کاکیا۔دوسرا  فیصلہ آپ کا ہے کہ اُسکے بیٹے کو نجات دہندہ   کے طور پر قبول  کریں۔


کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی   ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔ اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔ افسیوں   2: 8۔9


فضل غیر منظور یا   غیر جانبدار حق کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ فضل نجات میں خدا کا حصہ ہے،اور   وہ کامل تحفے یسوع مسیح کی صورت میں تمام بنی نوع انسان پر اپنی   مہربانی کو وسیع کرتا ہے۔ صلیب کے ذریعے، یسوع نے ہمارے گناہوں کی سزا کے لئے مکمل   ادائیگی کی۔اور یسوع کے ذریعہ، ہم نے خدا کافضل پایا، اِس کے لیے ہمارےکسی بھی   اچھے کام کی ضرورت نہ تھی ، یا  نہ ہی کبھی    بھی ہمارے ذریعہ سے اِسکی ادا ئیگی کی جاسکتی تھی ۔ہم اپنی نجات خود   حاصل نہیں کر سکتے؛ یہ مفت تحفہ سب کے لئے دستیاب ہے، اِسکے لیے ہماری طرف سے  کچھ بھی  ادا نہیں کرنا ہے۔


ثبوت کے  طور پر ایمان کابیان کیا   جاتا ہے جسکا کچھ وجود ہے اگرچہ جسمانی طور پر اسے دیکھا یا چھو انہیں جاسکتا ہے۔نجات   کے اندر ہمارے حصہ میں ایمان کا ہونا ضروری ہے، اور ایمان سے ہماری مرضی کا ایک عمل جِس میں ہم اپنی زندگی کا مالک یسوع کو قبول   کرتے ہوئے اپنی زندگی خُدا کو سونپتے ہیں۔ایمان سے یسوع مسیح کے ذریعے خُدا کا   فضل پانے کے بعد آپ بلاشعبہ بغیر کسی سوال کے آسمان پر خُدا کے ساتھ ہمیشہ کے   لیے رہتے ہیں۔آپ اِس حقیقت کو ٪ 100تک حاصل کر سکتے ہیں!


جبکہ اچھے کام ہماری نجات  کوحاصل نہیں کر سکتے ہیں، یہ ہماری مسیحی  زندگی جب ہم یسوع کو پا چکے ہوتے ہیں کو   گزارنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یِسُوع میں اُن   نیک اعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لِئے تیّار   کِیا تھا۔افسیوں2: 10


خدا ہم میں سے ہر ایک کی زندگی کے لیے ایک خاص منصوبہ   رکھتا ہے، جس کی تفصیلات آپ کے اور اس کے درمیان کثیر ہیں۔ لیکن خدا  اپنےتمام بچوں کے لئے ایک عام مقصد رکھتاہے،   اور  وہ یہ ہے کہ ہم اپنے  ایمان کو اچھے کام کرنے کے ذریعہ  سےعمل میں لائیں۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو   ہم اپنی زندگی میں خُدا کے منصوبہ کا   ایک اہم حصہ پورا کرتے ہیں اور ہم دوسروں تک اِس کے پیار کی چمک پہنچانے کا امتیاز    پاتے ہیں۔ نجات ایک نیا آغاز اور ایک اختتام دونوں ہے اور جشن کا سبب ہے۔ آپ ایک نئی تخلیق   ہیں ، جِسے ہمیشہ کے لئے تبدیل کر دیا گیا ہے!

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ!

بہت سے فیصلے زندگی میں کسی چیز کے لئے اہمیت رکھتے ہیں ۔تاہم، صرف ایک ہی معاملہ اہم ہے۔ اگر آپ اس غیر معمولی فیصلے نجات خدا کا مفت تحفہ ،پر گہرے تفہیم کے لئے سادہ رہنمائی تلاش کر رہے ہیں ۔پھر یہاں سے شروع کریں۔

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔