امثال 5:3-10

امثال 5:3-10 UCV

اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو، اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛ اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو، اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔ تُم اَپنی ہی نگاہ میں دانشمند نہ بنو؛ یَاہوِہ سے ڈرو اَور بدی سے دُور رہو۔ اُس سے تمہارا جِسم تندرست رہے گا اَور تمہاری ہڈّیاں تقویّت پائیں گی۔ اَپنی دولت سے، اَور اَپنی فصلوں کے پہلے پھلوں سے یَاہوِہ کی تعظیم کرو؛ تَب تمہارے کھتّے لبالب بھرے رہیں گے، اَور تمہارے حوض نئے انگوری شِیرے سے لبریز ہوں گے۔

اس امثال 5:3-10 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام