امثال 5:3-10 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

امثال 5:3-10 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

پورے دل سے رب پر بھروسا رکھ، اور اپنی عقل پر تکیہ نہ کر۔ جہاں بھی تُو چلے صرف اُسی کو جان لے، پھر وہ خود تیری راہوں کو ہموار کرے گا۔ اپنے آپ کو دانش مند مت سمجھنا بلکہ رب کا خوف مان کر بُرائی سے دُور رہ۔ اِس سے تیرا بدن صحت پائے گا اور تیری ہڈیاں تر و تازہ ہو جائیں گی۔ اپنی ملکیت اور اپنی تمام پیداوار کے پہلے پھل سے رب کا احترام کر، پھر تیرے گودام اناج سے بھر جائیں گے اور تیرے برتن مَے سے چھلک اُٹھیں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
امثال 3 URDGVU

امثال 5:3-10 URD (کِتابِ مُقادّس)

سارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنُمائی کرے گا۔ تُو اپنی ہی نِگاہ میں دانِش مند نہ بن۔ خُداوند سے ڈر اور بدی سے کنارہ کر۔ یہ تیری ناف کی صِحت اور تیری ہڈِّیوں کی تازگی ہو گی۔ اپنے مال سے اور اپنی ساری پَیداوار کے پہلے پَھلوں سے خُداوند کی تعظِیم کر۔ یُوں تیرے کھّتے خُوب بھرے رہیں گے اور تیرے حَوض نئی مَے سے لبریز ہوں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
امثال 3 URD

امثال 5:3-10 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو، اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛ اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو، اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔ تُم اَپنی ہی نگاہ میں دانشمند نہ بنو؛ یَاہوِہ سے ڈرو اَور بدی سے دُور رہو۔ اُس سے تمہارا جِسم تندرست رہے گا اَور تمہاری ہڈّیاں تقویّت پائیں گی۔ اَپنی دولت سے، اَور اَپنی فصلوں کے پہلے پھلوں سے یَاہوِہ کی تعظیم کرو؛ تَب تمہارے کھتّے لبالب بھرے رہیں گے، اَور تمہارے حوض نئے انگوری شِیرے سے لبریز ہوں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
امثال 3 UCV