صفنیاہ 16:3-17
صفنیاہ 16:3-17 URD
اُس روز یروشلیِم سے کہا جائے گا ہِراسان نہ ہو! اَے صِیُّون تیرے ہاتھ ڈِھیلے نہ ہوں۔ خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وُہی بچا لے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔

