صفنیاہ 16:3-17 - Compare All Versions

صفنیاہ 16:3-17 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

اُس دن لوگ یروشلم سے کہیں گے، ”اے صیون، مت ڈرنا! حوصلہ نہ ہار، تیرے ہاتھ ڈھیلے نہ ہوں۔ رب تیرا خدا تیرے درمیان ہے، تیرا پہلوان تجھے نجات دے گا۔ وہ شادمان ہو کر تیری خوشی منائے گا۔ اُس کی محبت تیرے قصور کا ذکر ہی نہیں کرے گی بلکہ وہ تجھ سے انتہائی خوش ہو کر شادیانہ بجائے گا۔“

دوسروں تک پہنچائیں
صفنیاہ 3 URDGVU

صفنیاہ 16:3-17 URD (کِتابِ مُقادّس)

اُس روز یروشلیِم سے کہا جائے گا ہِراسان نہ ہو! اَے صِیُّون تیرے ہاتھ ڈِھیلے نہ ہوں۔ خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وُہی بچا لے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
صفنیاہ 3 URD

صفنیاہ 16:3-17 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

اُس دِن یروشلیمؔ کو بتایا جائے گا، اَے شہر صِیّونؔ، مت ڈر اَپنے ہاتھوں کو لنگڑانے نہ دیں۔ یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے، وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔ وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے، اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے، وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
صفنیاہ 3 UCV