1
1 تھِسّلُنیِکیوں 17:4
اُردو ہم عصر ترجُمہ
UCV
اُس کے بعد پھر ہم جو اُس وقت زندہ باقی ہوں گے، اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیٔے جایٔیں گے تاکہ آسمان میں خُداوؔند کا اِستِقبال کریں گے اَور ہمیشہ خُداوؔند کے ساتھ رہیں گے۔
موازنہ
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 4:17
2
1 تھِسّلُنیِکیوں 16:4
کیونکہ خُداوؔند خُود بڑی للکار کے ساتھ اَور مُقرّب فرشتہ کی آواز اَور خُدا کی نرسنگے کی آواز کے ساتھ آسمان سے نازل ہوں گے اَور خُداوؔند المسیح میں جو لوگ مَر چُکے، سَب سے پہلے زندہ ہو جایٔیں گے۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 4:16
3
1 تھِسّلُنیِکیوں 3:4-4
چنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی جنسی بدفعلی سے بچے رہو۔ اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے جِسم کو پاکیزہ اَور باعزّت طریقے سے قابُو کرنا سیکھے۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 4:3-4
4
1 تھِسّلُنیِکیوں 14:4
کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ جِس طرح یِسوعؔ مَرے اَور پھر زندہ ہو گیٔے، ٹھیک اُسی طرح خُدا یِسوعؔ کی آمد پر اُنہیں بھی زندہ کر دے گا جو یِسوعؔ میں سو گیٔے ہیں۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 4:14
5
1 تھِسّلُنیِکیوں 11:4
اَور جَیسا ہم پہلے ہی تُمہیں حُکم دے چُکے ہیں، ہر شخص خاموشی سے اَپنے کام میں لگا رہے اَور اَپنے ہاتھوں سے محنت کرے،
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 4:11
6
1 تھِسّلُنیِکیوں 7:4
اِس لئے خُدا نے ہمیں ناپاکی کے لیٔے نہیں بَلکہ پاکیزہ زندگی گُزارنے کے لیٔے بُلایا ہے۔
تلاش 1 تھِسّلُنیِکیوں 4:7