YouVersion Logo
Search Icon

گِنتی 2

2
خیمہ گاہ میں قبیلوں کی ترتیب
1رب نے موسیٰ اور ہارون سے کہا 2کہ اسرائیلی اپنے خیمے کچھ فاصلے پر ملاقات کے خیمے کے ارد گرد لگائیں۔ ہر ایک اپنے اپنے علَم اور اپنے اپنے آبائی گھرانے کے نشان کے ساتھ خیمہ زن ہو۔
3اِن ہدایات کے مطابق مقدِس کے مشرق میں یہوداہ کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، یہوداہ کا قبیلہ جس کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا، 4اور جس کے لشکر کے 74,600 فوجی تھے۔ 5دوسرے، اِشکار کا قبیلہ جس کا کمانڈر نتنی ایل بن ضُغر تھا، 6اور جس کے لشکر کے 54,400 فوجی تھے۔ 7تیسرے، زبولون کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاب بن حیلون تھا 8اور جس کے لشکر کے 57,400 فوجی تھے۔ 9تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,86,400 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ آگے چلتے تھے۔
10مقدِس کے جنوب میں روبن کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، روبن کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلی صور بن شدیور تھا، 11اور جس کے 46,500 فوجی تھے۔ 12دوسرے، شمعون کا قبیلہ جس کا کمانڈر سلومی ایل بن صوری شدی تھا، 13اور جس کے 59,300 فوجی تھے۔ 14تیسرے، جد کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاسف بن دعوایل تھا، 15اور جس کے 45,650 فوجی تھے۔ 16تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,51,450 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ مشرقی قبیلوں کے پیچھے چلتے تھے۔
17اِن جنوبی قبیلوں کے بعد لاوی ملاقات کا خیمہ اُٹھا کر قبیلوں کے عین بیچ میں چلتے تھے۔ قبیلے اُس ترتیب سے روانہ ہوتے تھے جس ترتیب سے وہ اپنے خیمے لگاتے تھے۔ ہر قبیلہ اپنے علَم کے پیچھے چلتا تھا۔
18مقدِس کے مغرب میں افرائیم کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، افرائیم کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلی سمع بن عمی ہود تھا، 19اور جس کے 40,500 فوجی تھے۔ 20دوسرے، منسّی کا قبیلہ جس کا کمانڈر جملی ایل بن فدا ہصور تھا، 21اور جس کے 32,200 فوجی تھے۔ 22تیسرے، بن یمین کا قبیلہ جس کا کمانڈر ابدان بن جدعونی تھا، 23اور جس کے 35,400 فوجی تھے۔ 24تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,08,100 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ جنوبی قبیلوں کے پیچھے چلتے تھے۔
25مقدِس کے شمال میں دان کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، دان کا قبیلہ جس کا کمانڈر اخی عزر بن عمی شدی تھا، 26اور جس کے 62,700 فوجی تھے۔ 27دوسرے، آشر کا قبیلہ جس کا کمانڈر فجعی ایل بن عکران تھا، 28اور جس کے 41,500 فوجی تھے۔ 29تیسرے، نفتالی کا قبیلہ جس کا کمانڈر اخیرع بن عینان تھا، 30اور جس کے 53,400 فوجی تھے۔ 31تینوں قبیلوں کی کُل تعداد 1,57,600 تھی۔ وہ آخر میں اپنا علَم اُٹھا کر روانہ ہوتے تھے۔
32پوری خیمہ گاہ کے فوجیوں کی کُل تعداد 6,03,550 تھی۔ 33صرف لاوی اِس تعداد میں شامل نہیں تھے، کیونکہ رب نے موسیٰ کو حکم دیا تھا کہ اُن کی بھرتی نہ کی جائے۔
34یوں اسرائیلیوں نے سب کچھ اُن ہدایات کے مطابق کیا جو رب نے موسیٰ کو دی تھیں۔ اُن کے مطابق ہی وہ اپنے جھنڈوں کے ارد گرد اپنے خیمے لگاتے تھے اور اُن کے مطابق ہی اپنے کنبوں اور آبائی گھرانوں کے ساتھ روانہ ہوتے تھے۔

Currently Selected:

گِنتی 2: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy