YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

یسوع، مجھے آپ کی ضرورت ہے۔نمونہ

Jesus, I Need You

1 دن 7 میں سے

ان دنوں میں ہم اس قدر اپنے بارے میں سوچتے ہیں اور ہم کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہوتا، ہمیں مسیح میں بھرپور شرکت کی شدت سے ضرورت ہے۔ یہ بھی سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے راستے خدا کے راستے سے مختلف ہیں کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم مسیحی گھرانے میں بڑے ہوئے یا غیر مسیحی میں، ہر حال میں گناہ ہمارے اندر بسا ہوا ہے کیونکہ ہم جس بھی چرچ میں بڑے ہوئے ہیں وہ کسی خاص معاشرے میں شامل ہے، اس دوران ہماری عادات، حرکات، سوچ اور تجزیہ یسوع مسیح کے علاوہ اور بہت سے ذریعے سے آتے ہیں اور ہمیں اس کا پتہ بھی نہیں چلتا۔

یہ پولس کا مقصد تھا: میرے لئے زندگی مسیح ہے (فلپیوں 1 ؛ 21)۔ پولس ہمیشہ یسوع کے ساتھ نہیں چلتا تھا۔ اس نے یہ زندگی تب شروع کی جب مسیح کا سامنا اس کے ساتھ دمشق کی راہ پر ہوا اور اس کو بتایا کہ وہ گناہ کر رہا ہے اور فضل سے یسوع نے اسے بتایا کہ وہ حقیقت میں کون ہے (اعمال 9 : 1 – 19)۔ یسوع سے دعا کریں اور اس کو پکاریں۔ جس طرح یسوع نے کیا کہ پہلے اس کو تلاش کروں جیسے اس نے متی 6 : 25 – 33 میں لکھا ہے۔

"یسوع، مجھے تیری ضرورت ہے، میں تیرے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا۔

یسوع، تو صرف سوچ نہیں ہے، یا کوئی زمہ داری نہیں ہے یا مقصد یا علم نہیں ہے۔ مجھے تیری ضرورت ہے اور تو ہی میری خواہش ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تیرے بارے میں جان سکوں، میں تجھے اپنے خاندان، دوست، اپنے بہترین لوگوں سے زیادہ جاننا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ تو میرے ساتھ میرے پاس رہے۔ میں تیرے پاس بیٹھنا چاہتا ہوں، میں تیری موجودگی میں وقت گزارنا چاہتا ہوں، سوال پوچھنا چاہتا ہوں جو میرے ذہن اور دل میں گردش کرتے رہتے ہیں۔ میں چاہتا ہو کہ بھاگ کر تیری پناہ میں آؤں، اپنا سر تیرے کندھے پر رکھوں، اپنے دل کے خیالات تجھے بتاؤں اور تو اپنے بازو میرے گردے رکھے اور مجھے سے بات کرے جو میرے لئے تلخ سچائی ہوں۔ مجھے تیری مدد اور رحم کی ضرورت ہے۔ میں زندگی اکیلا نہیں گزار سکتا۔

آج دعا کا اختتام متی 6 : 25 – 33 سے کریں۔ کل ہم اگلی دعا کریں گے جو آپ روز استعمال کر سکیں گے۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Jesus, I Need You

کیا آپ کو گہرے طور پر محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو یسوع کی ضرورت ہے؟ یہ دو دن کا دعائیہ مطالعاتی منصوبہ یسوع کے ساتھ آپ کے وقت کو بڑھائے گا اور آپ کی مدد کرے گا کہ آپ اس کو پکار سکیں۔ یہ آپ کا ایک دعائیہ ساتھی بن جائے گا جو 8 ...

More

ہم اس پلان کو فراہم کرنے کیلئے تھسلبنڈ منسٹریز کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی www.thistlebendministries.org دیکھیئے

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔