روح القدس آ – اعمال کی کتاب کا سفر – لُومو کے ساتھنمونہ

روح القدس رہنمائی کرتی ہے
کبھی کبھی فرمانبرداری کا ایک سادہ عمل سب کچھ بدل دیتا ہے۔ اعمال 8 میں، فِلپُّس روح کے غیر متوقع بلاوے کی اطاعت کرتا ہے، حالانکہ اُسے اِس کے لیے خُدا کے پورے منصوبے یا مقصد کا علم نہیں تھا۔ لیکن اُس کی فرمانبرداری کی رضامندی نے ایک شخص کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدلنے کی راہ کھول دی۔ آئیے دیکھتے ہیں کیا ہوا تھا۔
اگر فِلپُّس روح کے اِس اشارے کو نظر انداز کر دیتا، تو وہ حبشی مسافر، جو کلامِ مُقدّس کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پریشان تھا، شاید اب بھی جوابات کی تلاش میں ہی رہتا۔ کتنی بار ہماری مصروف زندگی خُدا کی آواز کو دبا دیتی ہے، اور ہم اُس کے منصوبے میں قدم رکھنے کے کتنے مواقع گنوا دیتے ہیں؟
روح کی پیروی کا اکثر مطلب نامعلوم میں قدم رکھنا اور منطق یا آرام سے بالاتر ہو کر خُدا پر بھروسہ کرنا ہے۔ فِلپُّس نے کسی واضح منصوبے کی پیروی نہیں کی؛ اُس نے روح کی رہنمائی کی پیروی کی، اور ایسا کرنے سے، حبشی کو یسوع کے بارے میں خوشخبری ملی۔
اِس طرح کی فرمانبرداری جرأت مندانہ اور حیران کُن ہوتی ہے۔ یہ ایک رضامندی ہے کہ وہ کام کیا جائے جو خطرناک یا حتیٰ کہ "مضحکہ خیز" محسوس ہو، کیونکہ یہ روح کی قوت سے تقویت پاتا ہے، اور یہ ہمارے وسیلے سے خُدا کو محرک ہونے کا دروازہ کھولتا ہے۔
س بات کو ذہن نشین کر لیں: روح آپ سے کلام کرتا ہے؛ آپ جتنا زیادہ سنیں گے اور اطاعت کریں گے، اُتنا ہی زیادہ آپ اُس کی قدرت کو اپنی زندگی میں اپنا راستہ بناتے دیکھیں گے۔
سوچ وچار:
کیا آپ سارا دن خُدا کی آواز کو غور سے سن رہے ہیں؟ 1 سے 10 کے پیمانے کے مطابق آپ کتنے تیار ہیں کہ خُدا کی روح کے ایک اشارے سے اُسکی طرف متوجہ ہو جائیں؟
دُعا:
اے خُداوند، میری مدد کرتا کہ میں تیری آواز کو سنوں اور ایمان سے بھرپور جواب دوں۔ جب تیری روح مجھے کچھ غیر متوقع کرنے کی دعوت دے، تو مجھے اِس پر عمل کرنے کی ہمت عطا کر تا کہ تیری تبدیل کرنے والی قدرت کو کام کرتے ہوئے دیکھ سکوں۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روح القدس کی قدرت اور حضوری کو اس تبدیلی لانے والے مطالعاتی منصوبے کے ذریعے دریافت کریں۔ LUMO کی اعمال کی کتاب پر مبنی سیریز کے کلپس کی نمائش کرتے ہوئے، یہ آپ کی سمجھ کو گہرا کرتا ہے کہ روح القدس کون ہے اور وہ اُس وقت اور اب ایمانداروں میں اور اُن کے ذریعے کیسے کام کرتا ہے۔ اُس کی لامحدود صلاحیت کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں جو آپ کی زندگی میں اور آپ کے ذریعے پہلے سے کہیں زیادہ کام کر سکتی ہے!
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com
