آپ کی زندگی کا سفرنمونہ

دن 1: آپ کہاں اترے ہیں؟
'تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو اور خُدا سچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔ '
۱-کُرِنتھِیوں 10:13
خواتین و حضرات، خوش آمدید! ہمارا جہاز روانہ ہونے کو ہے..." اگر آپ ابھی کہیں جا سکتے، تو کہاں جانا پسند کرتے؟
شاید آپ پہلے ہی چھٹیوں پر جا چکے ہیں، یا آپ کے منصوبے کسی وجہ سے منسوخ ہو گئے۔
بطور ایئر ہوسٹس، مجھے مسافروں کے ساتھ ہلکا پھلکا مذاق کرنا پسند تھا۔ میں کبھی کبھار کہہ دیتی: "ہم لندن پہنچنے والے ہیں،" جبکہ اصل میں وہ بارسلونا جا رہے ہوتے!
لیکن اگر "زندگی کی پرواز" کسی ایسی جگہ جا اترے جہاں آپ نے کبھی جانے کا سوچا ہی نہ ہو؟ اگر آپ چھٹیوں پر جانا چاہتے، مگر حالات اجازت نہ دیں؟ یا اس سے بھی بڑھ کر، اگر آپ ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں آپ کبھی نہیں جانا چاہتے تھے؟
میری ایئر ہوسٹس کی ٹریننگ میں، ہر صبح کپتان ہمیں بریفنگ دیتے۔ وہ بتاتے کہ راستے میں جھٹکے (turbulence) آسکتے ہیں اور کس وقت سیٹ بیلٹ باندھنی ہوگی۔ ہمیشہ پُراعتماد لہجے میں کہتے: "فکر نہ کریں، میں آپ کو بحفاظت منزل تک پہنچا دوں گا۔"
بالکل اسی طرح، میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ آپ کی زندگی کے کپتان—خدا—بھی آپ کو بحفاظت نکال لیں گے! وہ مسکرا کر کہہ رہے ہیں: "فکر نہ کرو، میں تمہیں سنبھال لوں گا، بس مجھ پر بھروسا رکھو۔"
آج ہی اپنے "کپتان" یعنی خدا سے ملاقات کریں اور یہ سچائی یاد رکھیں:
"خدا وفادار ہے؛ وہ تمہیں تمہاری طاقت سے زیادہ آزمائش میں نہ ڈالے گا، بلکہ نکلنے کی راہ بھی پیدا کرے گا تاکہ تم برداشت کر سکو۔"
شاید آپ وہاں نہیں جہاں آپ ہونا چاہتے تھے،
لیکن خدا وہیں موجود ہے جہاں آپ ہیں!
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبوراہ
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتی ہوںA Miracle Every Day۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زندگی کے حالات نے آپ کو کہاں پہنچایا، اور ان سب میں خدا کہاں تھا؟ اب وقت ہے کہ خدا کی بھلائی پر غور کریں!
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day