7 یسوع مسیح کی زندگینمونہ

| انکار
خدا محبت ہے۔
میں خدا کے بارے میں آپ کی رائے نہیں دے سکتا۔ لوگوں کی مختلف نظریات ہوتی ہیں۔ جب میں بچہ تھا، مجھے خدا سے ڈر لگتا تھا۔ ہمیں سکھایا گیا کہ خدا ہمیں جج کر تا ہے اور ہمارے گناہوں کے لئے سزا دینے والا ہے۔ میری تعلیمات نے خدا کی خصوصیات کو منفی اور سخت تصویر میں پیش کیا۔
یسوع ہمیں سکھاتے ہیں کہ اگر لوگ خدا کو جاننا چاہتے ہیں، تو وہ یسوع کو جا نے ۔ انہیں خدا کی خصوصیات سے واقف ہونا چاہیے۔ شاگرد یسوع کو استاد اور ربی کہتے ہیں۔ یسوع نے پیشگوئی کی کہ چاہے وہ اب بھی ایسا کہتے ہوں، لیکن آخر کار وہ اُسے دھوکہ دے دیں گے اور بھاگ جائیں گے، جیسے کہ پطرس نے کیا۔ انہیں یہ بات ماننے میں مشکل ہوئی! انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ وفادار رہیں گے، لیکن یسوع کی پیشگوئی ثابت ہوئی۔ یہ ہمیں دکھاتا ہے کہ شاگرد بھی غلطیاں کر سکتے ہیں، اور خدا کی اصل خصوصیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
خدا کی اصل خصوصیت محبت ہے۔ خدا محبت ہے، بخشنے والا ہے۔ چاہے ہم اُسے دھوکہ دے دیں یا اُس سے بھاگ جائیں، وہ ہمیشہ وفادار رہے گا۔ یہ اس کی حقیقی خصوصیت ہے۔ ہم مسیحیو ں کے طور پر بھی اسی محبت سے معروف ہونا چاہیے۔ ہمیں بھی اسی محبت سے خدا اور دوسروں سے محبت کرنی چاہیے۔
یہ بات کہنا آسان ہے لیکن عمل میں لانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن جب ہم خدا کی محبت کو سیکھتے ہیں، ہم اسی محبت کے ذریعے آزادانہ محبت کر سکتے ہیں۔
بائبل کا حو الہ : یوحنا 13: 18-38
18 مَیں تُم سب کی بابت نہِیں کہتا۔ جِن کو مَیں نے چُنا اُنہِیں مَیں جانتا ہُوں لیکِن یہ اِس لِئے ہے کہ یہ نوِشتہ پُورا ہو کہ جو میری روٹی کھاتا ہے اُس نے مُجھ پر لات اُٹھائی۔
19 اب مَیں اُس کے ہونے سے پہلے تُم کو جتائے دیتا ہُوں تاکہ جب ہو جائے تو تُم اِیمان لاؤ کہ مَیں وُہی ہُوں۔
20 مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو میرے بھیجے ہُوئے کو قُبُول کرتا ہے وہ مُجھے قُبُول کرتا ہے اور مُجھے قُبُول کرتا ہے وہ میرے بھیجنے والے کو قُبُول کرتا ہے۔
یسوع نے اپنے انکا ر کی پیشین گوئی کی۔
21 یہ باتیں کہہ کر یِسُوع اپنے دِل میں گھبرایا اور یہ گواہی دی کہ مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ تُم میں سے ایک شَخص مُجھے پکڑوائے گا۔
22 شاگِرد شبُہ کر کے کہ وہ کِس کی نِسبت کہتا ہے ایک دُوسرے کو دیکھنے لگے۔
23 اُس کے شاگِردوں میں سے ایک شَخص جِس سے یِسُوع محبّت رکھتا تھا یِسُوع کے سِینہ کی طرف جُھکا ہُؤا کھانا کھانے بَیٹھا تھا۔
24 پَس شمعُون پطرس نے اُس سے اِشارہ کر کے کہا کہ بتا تو وہ کِس کی نِسبت کہتا ہے۔
25 اُس نے اُسی طرح یِسُوع کی چھاتی کا سہارا لے کر کہا اَے خُداوند! وہ کَون ہے؟۔
26 یِسُوع نے جواب دِیا کہ جِسے مَیں نوالہ ڈُبو کر دے دُوں گا وُہی ہے۔ پِھر اُس نے نوالہ ڈُبویا اور لے کر شمعُون اِسکریوتی کے بَیٹے یہُوداہ کو دے دِیا۔
27 اِس نوالہ کے بعد شَیطان اُس میں سما گیا۔ پَس یِسُوع نے اُس سے کہا کہ جو کُچھ تُو کرتا ہے جلد کرلے۔
28 مگر جو کھانا کھانے بَیٹھے تھے اُن میں سے کِسی کو معلُوم نہ ہُؤا کہ اُس نے یہ اُس سے کِس لِئے کہا۔
29 چُونکہ یہُوداہ کے پاس تَھیلی رہتی تھی اِس لِئے بعض نے سَمَجھا کہ یِسُوع اُس سے یہ کہتا ہے کہ جو کُچھ ہمیں عِید کے لِئے درکار ہے خرید لے یا یہ کہ مُحتاجوں کو کُچھ دے۔
30 پَس وہ نوالہ لے کر فِی الفَور باہِر چلا گیا اور رات کا وقت تھا۔
نیا حکم
31 جب وہ باہِر چلا گیا تو یِسُوع نے کہا کہ اَب اِبنِ آدم نے جلال پایا اور خُدا نے اُس میں جلال پایا۔
32 اور خُدا بھی اُسے اپنے میں جلال دے گا بلکہ اُسے فِی الفَور جلال دے گا۔
33 اَے بچّو!مَیں اَور تھوڑی دیر تُمہارے ساتھ ہُوں۔ تُم مُجھے ڈھُونڈو گے اور جَیسا مَیں نے یہُودِیوں سے کہا کہ جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم نہِیں آسکتے وَیسا ہی اَب تُم سے بھی کہتا ہُوں۔
34 مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے محبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو۔
35 اگر آپس میں محبّت رکھّو گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگِرد ہو۔
یسوع نے پطرس کے انکار کی پیشین گوئی کی۔
36 شمعُون پطرس نے اُس سے کہا اَے خُداوند تُو کہاں جاتا ہے؟یِسُوع نے جواب دِیا جہاں مَیں جاتا ہُوں اَب تو تُو میرے پِیچھے آ نہِیں سکتا مگر بعد میں میرے پِیچھے آئے گا۔
37 پطرس نے اُس سے کہا اَے خُداوند!مَیں تیرے پِیچھے اَب کِیُوں نہِیں آ سکتا؟مَیں تو تیرے لِئے اپنی جان دُوں گا۔
38 یِسُوع نے جواب دِیا کیا تُو میرے لِئے اپنی جان دے گا؟مَیں تُجھ سے سَچ کہتا ہُوں کہ مُرغ بانگ نہ دے گا جب تک تُو تِین بار میرا اِنکار نہ کرلے گا۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یہ مطالعہ یوحنا کی انجیل کی روشنی میں یسوع مسیح کی زندگی اور تعلیمات پر گہرائی سے نظر ڈالتا ہے۔ یوحنا ہمیں یسوع کو "کلام" کے طور پر ظاہر کرتا ہے، جو ابتدا سے ہی خدا کے ساتھ تھا اور دنیا میں آیا تاکہ انسانیت کو روشنی، سچائی، اور نجات دے سکے۔ اس منصوبے میں، ہم یسوع کی الوہیت، معجزات، محبت بھرا پیغام، اور اس کے پُراثر الفاظ کو جاننے کا موقع پائیں گے جو زندگی کو بدلنے والی سچائی پیش کرتے ہیں
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day