روحانی ترقی کی 7 عاداتنمونہ

روحانی ترقی کی 7 عادات

6 دن 7 میں سے

👂 خُدا کی آواز سننا...(عادت نمبر 6)

یہ پیغام خُداوند کے دل سے ہے…
میری دعا ہے کہ یہ آپ کی زندگی کو بابرکت بنائے! 🙏✨

🪐 "میں کائنات کا خالق اور مالک ہوں،
جس نے ہر چیز کو تخلیق کیا ہے۔
میں نے ستاروں کو اپنے منہ کے دم سے پیدا کیا۔ 🌟
آسمانوں اور زمین کو اپنے کلام سے بنایا۔ 🌍

سب سے اونچی چوٹیوں سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک،
جو کچھ بھی ہے وہ مجھ سے نہیں چھپا۔
⛰️🌊
زمین میری نگاہ سے تھرتھراتی ہے،
اور میری آواز سے کانپتی ہے۔
🌩️

🌎 اس دنیا کی کوئی حرکت ایسی نہیں جس سے میں ناواقف ہوں۔
کیونکہ میں قادرِ مطلق ہوں!
مگر کبھی کبھی تم یہ محسوس کرتے ہو کہ میں بہت دور ہوں…
جبکہ میں بہت قریب ہوں!

🤲 کیا تمہیں لگتا ہے
کہ میں زمین و آسمان سنبھالنے میں اتنا مصروف ہوں
کہ میرے پاس تمہارے دل کو سنبھالنے کا وقت نہیں؟

میں تمہیں وجود میں لایا ہے...
اور اپنا بیٹا بنایا ہے۔

تمہارا نام میری ہتھیلی پر لکھا ہے،
میرے بیٹے کے ہاتھوں کے کیلوں کے نشانات میں۔
✝️

📣 جان لو کہ میں یہاں ہوں!
میں بہت قریب ہوں۔
میں ایک دعا، ایک لفظ، ایک آہ کی دُوری پر ہوں۔
میں یہاں ہوں... اور تم کبھی تنہا نہیں ہو! 🤍🕊️

🤍 عادت نمبر 6:

"خُدا کی آواز سننے کی مشق کریں۔"
ہر روز خاموشی میں، دھیان سے،
اس کی بات سُننے کے لیے تیار رہیں۔
کیونکہ وہ بات کرتا ہے… اور ہمیشہ کرے گا۔ 📖💬

🌟 آپ کی موجودگی کا شکریہ!
دعا ہے کہ آپ کا دل
آج خُدا کی آواز کو سنے…
اور اُس کی محبت میں گہرائی تک ڈوب جائے! 🙌🕊️✨

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روحانی ترقی کی 7 عادات

- روحانی ترقی کی 7 عادات

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day