خدا کی قربت حا صل کرنانمونہ

عنوان: یہ کیسے کام کرتا ہے؟
میں بائبل کھولتی ہوں، پڑھتی ہوں… مگر کچھ خاص محسوس نہیں ہوتا۔
میں دعا کرتی ہوں… پھر بھی دل میں خاموشی رہتی ہے۔
شاید آپ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہوں؟
یقین کریں، میں بھی اکثر ایسا ہی محسوس کرتی ہوں۔
روزمرہ کی مصروف زندگی میں جب وقت کی تنگی ہوتی ہے،
تو میں بھی بس بائبل کو جلدی سے کھولتی ہوں اور
جلدی جلدی دعا کر کے "بس، ہو گیا" کہہ کر آگے بڑھ جاتی ہوں۔
ہماری زندگی واقعی بہت مصروف ہے،
لیکن… کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم خدا کے ساتھ تعلق گہرا نہیں بنا سکتے؟
نہیں! اگر ہم چاہیں، تو ایک سادہ سی حکمتِ عملی اپنا کر
ہم خدا کے ساتھ سکون اور گہرائی والا وقت گزار سکتے ہیں۔
چند آسان قدم جو آپ کے لیے مددگار ہو سکتے ہیں:
1. ایک بائبل کی کتاب منتخب کریں:
ایسی کتاب جس میں ابھی آپ کی دلچسپی ہو۔
شاید کوئی ایسی جس کی آیت نے حال ہی میں آپ سے بات کی ہو۔
پھر اُس پوری کتاب کو پڑھنے کا ارادہ کریں۔
2. روزانہ ایک چھوٹا حصہ پڑھیں:
چاہے وہ صرف ایک پیراگراف ہی کیوں نہ ہو —
مگر اُسے غور سے پڑھیں۔ اگلے دن اگلا حصہ۔
اسی کتاب میں مسلسل بنے رہیں۔
آپ دیکھیں گے کہ یہ مستقل مزاجی کتنی طاقتور ثابت ہوتی ہے!
3. مختلف تراجم سے پڑھیں:
اسی آیت کو بائبل کے مختلف ترجموں سے پڑھنے سے
کلام کا مطلب اور گہرائی آپ پر زیادہ واضح ہو سکتی ہے۔
4. خود کو اُس کہانی میں رکھیں:
مثال کے طور پر، اگر آپ یسوع کے شاگردوں کے بارے میں پڑھ رہے ہیں،
تو خود سے پوچھیں،
"اگر میں اُس وقت وہاں ہوتی، تو کیا میں بھی ایسا ہی ردِ عمل دیتی؟"
یا
"اگر یہی واقعہ آج ہوتا، تو میں کیسا محسوس کرتی؟"
کیا یہ سب سننے میں ممکن لگتا ہے؟
جی ہاں!
اس میں کوئی بھی بات ناممکن نہیں ہے۔
جب آپ اپنی روزمرہ زندگی میں ان چھوٹے چھوٹے قدموں کو شامل کرتے ہیں
تو آہستہ آہستہ آپ کے اندر تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔
کیونکہ خدا کی طرف اٹھایا ہوا ہر چھوٹا قدم،
آپ کو اُس کے بڑے منصوبے کے قریب لے آتا ہے۔
میں آپ کے لیے دعا کرتی ہوں کہ
آپ ان ممکنہ چھوٹے قدموں کو عملی شکل دیں —
کیونکہ میرا دل چاہتا ہے کہ آپ خدا کو
بالکل نئے اور حیرت انگیز انداز میں محسوس کریں۔
'اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شرُوع کِیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن تک پُورا کر دے گا۔فِلِپّیوں 1: 6
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتی ہوںA Miracle Every Day۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

کیا آپ نے کبھی خدا سے دور ی محسوس کی ہے؟ عزیزو!آج قریب ہونے کا وقت ہے۔ قریب ہو جاؤ۔ خدا کے قریب ہو جاؤ اور وہ بدلے میں آپ کے قریب آنے کا وعدہ کرتا ہے۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day