YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

سات (7) باتیں جو بائبل شادی کے بارے میں کہتی ہےنمونہ

7 Things The Bible Says About Marriage

4 دن 7 میں سے


میری بیوی نے میری زندگی کا بد ترین حصہ بھی دیکھا ہے۔ وہ مجھے تقریباً 12 سال سے جانتی ہے، اور ہم 9 سے زیادہ سالوں سے ازدواجی بندھن میں جڑے ہیں۔ پھر بھی وہ مجھے اس زمین پر سب سے زیادہ جانتی ہے، جو کچھ میرے بارے میں خدا جانتا ہے اس کے مقابلہ میں وہ میرے بارے میں کچھ بھی نہیں جاتی۔
خدا میری سب برائیاں اور ناکامیاں جانتا ہے اور وہ میرے گناہوں کو ہر روز دیکھتا ہے۔ پھر بھی، وہ مجھے پیار کرتا ہے۔ وہ میرا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو میرے لئے قربان کر دیا۔ مسیح نے ہر روز اپنے شاگردوں کی خدمت کی – پھر بھی جب اس کو پتہ تھا کہ ان میں سے کچھ ایک دن اس کا انکار کریں گے! پھر بھی وہ ہم پر اپنا فضل ہر روز نچھاور کرتا ہے، اگرچہ میں اس کا حقدار بھی نہیں ہوں۔
آئیں ہم مسیح کا پیار جو ہمارے ہمارے لئے ہے اس میں سے تین کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے جیون ساتھی کو پیار کریں:
1۔ اپنے آپ کو دوسری جگہ دیں
اگر وہ آپ کے لئے اپنی جان دے سکتا ہے تو آپ روز مرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی قربانیاں کیوں نہیں دے سکتے، ہم اپنے جیون ساتھی کی جزبات، خواہشات اور امیدوں کو اپنے سے زیادہ اہمیت نہ دے سکتے؟
2۔ بغیر کسی توقع کے خدمت کرنا
خادم کی صورت ہمیں اور کہاں بہترین مل سکتی ہے سوائے بادشاہوں کے بادشاہ کو اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوتے دیکھ کر؟ (یوحنا 13 : 3 – 17) ایک جیون ساتھی کے طور پر مسیح بطورخادم ہمارے لئے مستقل یاد گار رہنا چاہئے۔ آج ہی اپنے جیون ساتھی کی خدمت کرنے کے طریقے تلاش کریں۔کپڑے دھو کر اپنے جیون ساتھی کو حیران کر دیں۔ ان کی پسندید کھانے کی جگہ سے ان کے لئے مٹھائی یا ان کی پسندیدہ چیز خریدیں، صرف اس لئے کہ آپ اپنے جیون ساتھ کی خدمت کر کے اس کی خوشی حاصل کر سکیں۔ ان کی خدمت دل میں کسی جوابی توقع کے بغیر کریں۔
3۔ فضل ظاہر کریں
فضل خدا کی مفت اور بغیر ترجع کے حمایت کا نام ہے۔ خدا کو حق حاصل کے کہ وہ ہمارے گناہ اور خطائیں معاف نہ کرے، اور پھر بھی وہ ہمیں فضل مفت عطا کرتا ہے۔ اپنے جیون ساتھی کی منفی عادات اور کردار پر نظر کرنے کی بجائے کوشش کریں کہ آپ ان کے مثبت کاموں پر نظر کریں۔ ایک آسان سا کام کریں اس کام کا ذکر کریں جو ان کی روز مرہ زندگی میں آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے۔ ان کے لئے ہر روز دعا کریں۔ جب وہ ہنگامہ برپا کریں تو اپنے جیون ساتھی کو معاف کریں ۔ فضل ٹھوکر، ناراضگی اور مایوسی کو یاد نہیں رکھتا ، فضل معاف کرتا ہے۔


Todd Dobberstein
YouVersion Product Manager
دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Marriage

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کو جیون ساتھی ملا تو آپ نے اچھی چیز حاصل کی۔ آپ اس احساس کو ہمیشہ تک کیسے محسوس کر سکتے ہیں؟ کیا آپ قربت کو بڑھا سکتے ہیں ؟ ایک روحانی شادی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ YouV...

More

یہ مطالعاتی منصوبہ YouVersion کی team نے لکھا اور عطا کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے youversion.com ملاحظہ فرمائیں۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔