خطرناک دعائیںنمونہ

Dangerous Prayers

4 دن 7 میں سے

میرے ڈر کو ظاہر کریں

کون سی چیز آپ کو پریشان؟ حیران؟ بے آرام؟ اور گھبرا دیتی ہے؟

میں ظاہری خوف کی بات نہیں کر رہا جیسے سانپ، مکڑی یا انچائی کا خوف۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کیا آپ کو رات کو سونے نہیں دیتا، وہ باتیں جو آپ کو پریشان کر رہی ہیں اور ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ نوکری ختم ہونے کا ڈر، شادی نہ ہونے کا ڈر یا پریشانی کا باعث شادی میں الجھ جانا۔ صحت میں خرابی ہونا۔ آپ کی جمع شدہ دولت ختم ہونے کا ڈر۔

ہمیں مکمل طور پر نہیں پتہ کہ داؤد کے دماغ میں کون سا ڈر گھوم رہا تھا، مگر یہ ظاہر ہے کہ وہ اپنے تحفظ اور مستقبل کی وجہ سے پریشان تھا۔کیونکہ اپنے دل کو پہچاننے کی درخواست کے بعد داؤد خدا سے دعا کرتا ہے، "تو میرے پریشان کرنے والے خیالات کو جان" (زبور 139 :23)۔ وہ اپنا برا ترین ڈر خدا کو بتانا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ اس کا سامنہ کرے اور اس کا نام لے۔ وہ چاہتا ہے کہ جانے کہ خدا اس خوف سے بڑا ہے جو اس کے خیالات میں ہے۔

کیا آپ ایسی دعا کرنا چاہتے ہیں؟ "خداوند، اس بات کو ظاہر کر جس نے میرے دماغ کو یرغمال بنایا ہے۔ مجھ بتا کہ مجھے کس سے ڈر لگتا ہے۔ اس کے بعد، میری مدد کر کہ میں اس ڈرانے والی چیز کا سامنہ کر سکوں۔"

جو چیز ہمیں ڈراتی ہے وہ اہم ہے۔

اس طرح کی بات نے سالوں پہلے مجھ ذاتی طور پر ہلا کر رکھ دیا۔ پھر یہ بات ظاہر ہوئی کہ جن چیزوں سے مجھے ڈر لگتا ہے ان کے حوالہ سے میں خدا پر بہت کم یقین کرتا تھا۔ جب میری بیٹی اینا پیدا ہوئی تو ایمی جسمانی طور پر مشکلات کا سامنہ کر رہی تھی۔ پہلے ہمیں لگا یہ صرف تھکاوٹ کی وجہ سے ہے، مگر جب اس کے آدھے جسم نے کام بند کر دیا تو ہمارا ڈر انتہا کو پہنچ گیا۔ کوئی ڈاکٹر جواب نہیں دے پا رہا تھا۔ اس کی حالت بگڑتی جا رہی تھی، خدا پر میرا ایمان کمزور ہو رہا تھا۔

اس ڈر نے بہت سی پریشانیوں کو ظاہر کیا، رات کو میرے جذبات بے قابو ہو گئے۔ کیا ہوا اگر ایمی بہت بیمار ہے؟ کیا ہو گا اگر میں اسے کھو دوں؟ میں اپنے بچوں کی پرورش اس کے بغیر نہیں کر سکتا۔ میں چرچ کی رہنمائی بھی نہیں کر سکتا۔ میں آگے بڑھنا نہیں چاہتا۔ پھر مجھے پر یہ ظاہر ہوا کہ جو چیز مجھے رات کو سونے نہیں دیتی اس کے حوالہ سے مجھے خدا پر یقین نہیں کہ وہ ان مشکلات کو حل کر سکتا ہے۔ میں ان کو ساتھ لے کر چل رہا تھا۔ ان پر دھیان دے رہا تھا، چاہتا تھا کہ وہ میرے قابو میں آ جائیں، میں اپنے مسائل حل کروں، کسی ناممکن کے لئے منصوبہ بنا لوں۔ میں شکرگزار ہوں کہ خدا کے فضل سے ایمی کی حالت ٹھیک ہو گئی اور وہ بہت بہتر ہو گئی، مگر ان حالات نہیں میری بڑی بڑی کمزوریوں کو ظاہر کیا۔ ڈر مجھے پر چھا چکا تھا۔

کیا آپ کی بھی کوئی کہانی ہے؟ کون سی باتیں ہیں جن سے آپ جڑے ہوں اور وہ آپ کو پریشان کر رہی ہیں؟ کون سا ڈر ہے جو آپ خدا کو نہیں بتا سکتے؟

اس کے بارے میں سوچیں۔ اگر آپ کو آپ کی شادی شدہ زندگی کے ڈر نے جکڑ لیا ہے، تو یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ آپ کو خدا پر مکمل یقین نہیں کہ وہ آپ کی زندگی پر اختیار رکھتا ہے۔ اگر آپ پریشانیوں سے بھرے ہیں، آپ اپنے اخراجات کس طرح پورے کریں گے، اس کا مطلب ہے کہ آپ یقین نہیں رکھتے کہ خدا فراہم کرنے والا ہے۔ اگر آپ کو اپنے بچوں کا تحفظ پریشان کر رہا ہے تو آپ یقین نہیں رکھتے کہ خدا ان کی حفاظت کرتا ہے؟

جیسے خدا آپ کے ڈر کو ظاہر کرتا ہے، وہ آپ کے ایمان کو بھی بڑھائے گا۔ آپ کو اس کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس کی موجودگی کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس کی روح سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو ضرورت ہے کہ اس کا کلام آپ کو طاقت بخشے۔

جس چیز سے آپ کو سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے وہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح آپ کو خدا میں بڑھنا ہے۔ آپ کو کس بات کا ڈر ہے؟ آپ کو پریشان کرنے والے خیالات کیا ہیں؟

خدا آپ کو کیا دیکھانا چاہتا ہے؟

اس پر یقین رکھیں۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Dangerous Prayers

کیا آرام سے ایمان کی دوڑ بھاگتے ہوئے تھک گئے ہیں؟ کیا آپ اپنے ڈر کا سامنا کرنے، ایمان بحال کرنے اور اپنی طاقت دیکھانے کے لئے تیار ہیں؟ اس 7 دن کے مطالعاتی منصوبے، جس کو Life.Church کے Pastor Craig Groeschel کی کتاب Dangerous Payers سے لیا گیا ہے، یہ ہمیں خطرنات طریقہ سے دعا کا موقع دیتا ہے – کیونکہ یسوع کی پیروی کبھی بھی آرام دے نہیں تھی۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:https://www.craiggroeschel.com/