YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہر قدیم ایک آمد ہےنمونہ

Every Step An Arrival

5 دن 5 میں سے

حقیقی پرستش


شاید زبور میں سب سے حیران کرنے والی اصطلاح ہے "تو اُس کی ریگھاریوں کو خوب سیراب کرتا، اور اس کی مینڈوں کو بٹھا دیتا ہے۔ تو اُسے بارش سے نرم کرتا ہے اور اُس کی پیداوار میں برکت دیتا ہے۔" (زبور 65 : 10)۔ زبور نویس کو لگتا ہے کہ کثرت ہے۔ وہ نئی زندگی کو بہار کی طرح تازہ دیکھتا ہے جیسے ملکہ جس کے خدا کی طرف سے پھولوں کا تاج ملا ہو، وہ تازہ میدان کی پیداوار سے ملبس ہے اور حیران کن طریقہ سے اس کی خدمت کی گئی ہے، یہ بات حیران کن نہیں ہے کہ ہم خواہش کریں کہ ہم بھی وہاں ہو گے۔


اگرچہ یہ زبور ہمیں کچھ براہ راست نہیں بتاتا کہ جب یہ لکھا گیا تو اس وقت انسان پر کیا روک تھام ہوتی تھی کہ کلیسیاء کی جگہ کیا چیز لے سکتی ہے اور کیسے وہاں پر پرستش کی جا سکتی ہے، جو ہیکل یا کلیسیاء کے رسم و رواج کے مطابق ہو۔ یہ بات جدید انداز میں ان لوگوں میں دیکھی جا سکتی ہے جو کہتے ہیں اور خدا کی پرستش تب زیادہ بہتر طریقہ سے کر سکتے ہیں جب وہ سورج ڈوبتے دیکھتے ہیں، یہ کچھ پرانی دعائیں جو کلیسیاء کا حصہ ہیں۔ وہ اچھی طرح پرستش تو کر سکتے ہیں مگر یہ عجیب لگے گا کہ جب وہ خدا کی پرستش کی بجائے سورج کی پرستش کرے، وہ شاید سورج کی طرف زیادہ مائل ہو۔


مسیحی پرستش وقت اور جگہ کی تقدیس ہے۔ جو ہمیں نظر آتی ہے، ہم جہاں رہتے ہیں اور عام طریقہ سے اس میں زندگی گزارتے ہیں، مسیحی پرستش میں زندگی بھی گہری ہوتی ہے، جس میں ہمیں اس کا حقیقی اور ابدی مطلب سمجھ آتا ہے۔ پرستش اس عام دنیا کے وقت اور جگہ کو بلند پہچان دیتی ہے۔ کوئی بھی پرستش کے گہرے ماحول میں ہر وقت رہنا چاہتا ہے۔ پرستش ہر چیز کو تیزی عطا کرتی ہے جو مسیحی کرتے ہیں۔


جو مسیحی ایک گھنٹے کی پرستش کو چھوڑتے ہیں انہیں پتہ چلتا ہے کہ وقت کے مطابق محبت، امید، ایمان، تعریف، برکت اور فصل کو تقسیم کیا گیا ہے جو کہ ان کی ابدی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ مسیحی پرستش ایسی ہے جیسے کہ کرتب کرنے والا ہوا میں اچھلتا ہے، اسے احساس ہوتا ہے کہ وقت اور جگہ کا کیا مطلب ہے، جب وہ اپنی عام زندگی میں آتا ہے تو ان کی زندگی بہت چست اور درست جزبات سے چلتی ہے، ان کی حرکات پہلے سے تبدیل ہو چکی ہوتی ہیں۔


یہ کب ہوا کہ آپ پرستش کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ آپ کے نظریات خدا کے اور دوسرے کے بارے میں تبدیل ہو گئے ہیں؟


اگر آپ Eugene Peterson اس 5 دن کا عقیدت بھرے پیغام سے لطف اندوز ہوئے تو اپ کو Eugene کی کتاب بھی دیکھنی چاہئے۔Every Step an Arrival .


کلام

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Every Step An Arrival

ہم امید کرتے ہیں کہ Eugene Peterson کے یہ پانچ عقیدت بھرے پیغامات آپ کے دل اور دماغ کو وہاں لے جائیں گے جہاں انہیں جانا ہے، آپ نہیں جانتے کہ روح کیا استعمال کرکے آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا یا للکارے گا یا آرام عطا کرے گا۔...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے WaterBrook Multnomah کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: /https://waterbrookmultnomah.com/books/540871/every-step-an-arrival-by-eugene-h-peterson

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔