YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

یہاں آپ کا انتظار ہو رہا ہے، آمد کے موسم میں امید کا سفرنمونہ

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

1 دن 7 میں سے

یہ ہی صحیح وقت ہے

روشنی ڈالیں

صدیوں سے خدا کے لوگوں کے ساتھ ایک نجات دہندہ کا وعدہ تھا۔ وہ دیر سے چھٹکارا کے انتظار میں تھے اور اس کے لئے دعا کر رہے تھے۔ پھر ٹھیک دن، جگہ اور وقت پر یسوع پیدا ہوا۔ خدا بہت کم ہمارے بتائے ہوئے وقت پر آتا ہے، وہ ہمیشہ صحیح وقت پر آتاہے۔


ہم میں سے سب کو کسی نہ کسی چیز کا انتظار رہتا ہے، یہ خیال بھی رہتا ہے کہ خدا ہمیں بھول چکاہے۔ جب آپ انتظار کر رہے ہیں آئیں مسیح کی پیدائش سےحوصلہ افزائی حاصل کریں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ خدا آپ کو نظر نہیں آ رہا تو اس نے آپ کو چھوڑ دیا ہے۔ اس کے لئے ایک دن ہزار سال کے برابر اور ہزار سال ایک دن کے برابر ہیں۔ اس وقت بھی وہ اپنے جلال کے لئے اور آپ کے بھلے کے لئے کام کر رہا ہے۔ اگرچہ حالات اس کے برعکس ہیں، خدا صحیح وقت پر اپنا وہ منصوبہ جس کے انتظار میں آپ ہیں پورا کرنے آئے گا۔ تو وقت سے پہلے ہار نہ مانیں۔


چرنی سے امید حاصل کریں کہ آپ کو پیار کیا گیا ہے اور آپ کو تحفہ دیا گیا جب خدا آسمان سے کامل وقت پر نیچے آیا ہے۔


دھیان دیں

خوشی کی آواز کو دھیان سے سنیں


خوشی کی آواز کو دھیان سے سنیں! نجات دہندہ آتا ہے،
جس نجات دہندہ کا دیر سے وعدہ تھا؛
ہر دل آئے اور تخت تیار کرے،
اور ہر آواز گیت گائے۔


وہ قیدیوں کو رہائی دینے آیا،
جو شیطان کی قید میں بند تھے۔
اس نے پیتل کے پھاٹک توڑ دیئے،
لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالا۔


وہ آتا ہے شکستہ دلوں کی شفاء کے لئے،
زخمی روحوں کی بحالی کے لئے۔
اور اپنے فضل کا خزانہ لئے ہوئے،
حلیم غریبوں کو دولت مند کرنے کے لئے۔


خوشی سے ہمارا نعرہ ہوشعنا، سلامتی کا شہزادہ
تیرے لئے علان کرتے ہیں خوش آمدید کا ۔
آسمان کی ابدی کمان،
تیرے پیارے نام سے۔


Philip Doddridge, 1702–1751


دعا

اے باپ، جب میں انتظار میں ہوں تو مجھے اس جگہ مل جہاں مجھے سمجھ نہیں آ رہی کیونکہ کہ کچھ ٹھیک طرح نظر نہیں آ رہا۔ میرے دل کو آرام بخش اور مجھے سیکھا کہ تو پاس ہی ہے۔ میرا ایمان ہے کہ تیرے منصوبے میرے لئے بھلے ہیں۔ مجھے یہ تیرے اکلوتے بیٹھے کی پیدائش سے پتا چلا۔


کئی دفعہ اس دھند سے آگے دیکھنے میں مجھے مشکل ہوتی ہے جو میرے ارد گرد ہے۔ میرے حوصلہ کو بحال کر جب میں اپنی انکھیں تیری طرف بڑھاتا ہوں۔ اس امید کے موسم میں میری زندگی سے تجھے جلال ملے آمین۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Waiting Here for You, An Advent Journey of Hope

آمد کا موسم انتظار اور تیاری کا وقت ہے۔ Pastor Louie Giglio جو مصنف بھی ہیں اس آمد کے موسم کے سفر پر ان کے ساتھ چلیں تاکہ آپ ان کے ساتھ اس انتظار کا احساس کر سکیں کہ یہ انتظار خداوند کے لئے ہے اور یہ وقت ظائع نہیں ہو رہا...

More

ہم Louie Giglio, Waiting Here for You (Passion Publishing) کے مصنف کے شکر گزار ہیں، اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے لئے، مذید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:www.passionresources.com

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔