زبور 5:86-7
زبور 5:86-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِس لِئے کہ تُو یا رب! نیک اور مُعاف کرنے کو تیّار ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقت میں غنی ہے۔ اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔ اور میری مِنّت کی آواز پر توجُّہ فرما۔ مَیں اپنی مُصِیبت کے دِن تُجھ سے دُعا کرُوں گا۔ کیونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔
زبور 5:86-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے خُداوؔند، آپ غفور اَور بھلےہیں، اَور جتنے آپ کو پُکارتے ہیں، اُن سَب پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے۔ اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛ اَور رحم کے لیٔے میری فریاد پر کان لگائیں۔ میں اَپنی مُصیبت کے دِن آپ کو پُکاروں گا، کیونکہ آپ مُجھے جَواب دیں گے۔
زبور 5:86-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ تُو اے رب بھلا ہے، تُو معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔ جو بھی تجھے پکارتے ہیں اُن پر تُو بڑی شفقت کرتا ہے۔ اے رب، میری دعا سن، میری التجاؤں پر توجہ کر۔ مصیبت کے دن مَیں تجھے پکارتا ہوں، کیونکہ تُو میری سنتا ہے۔