حزقی ایل 27:7 - Compare All Versions

حزقی ایل 27:7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

بادشاہ ماتم کرےگا، حُکمراں پر مایوسی چھا جائے گی اَور مُلک کے باشِندوں کے ہاتھ کانپنے لگیں گے۔ مَیں اُن کے چال چلن کے مُطابق اُن سے سلُوک کروں گا اَور اُن کے اَپنے مِعیار کے مُطابق اُن کا اِنصاف کروں گا۔ ” ’تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 7 UCV

حزقی ایل 27:7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

بادشاہ ماتم کرے گا، رئیس ہیبت زدہ ہو گا، اور عوام کے ہاتھ تھرتھرائیں گے۔ مَیں اُن کے چال چلن کے مطابق اُن سے نپٹوں گا، اُن کے اپنے ہی اصولوں کے مطابق اُن کی عدالت کروں گا۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔“

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 7 URDGVU

حزقی ایل 27:7 URD (کِتابِ مُقادّس)

بادشاہ ماتم کرے گا اور حاکِم پر حَیرت چھا جائے گی اور رعِیّت کے ہاتھ کانپیں گے مَیں اُن کی روِش کے مُطابِق اُن سے سلُوک کرُوں گا اور اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن پر فتویٰ دُوں گا تاکہ وہ جانیں کہ خُداوند مَیں ہُوں۔

دوسروں تک پہنچائیں
حزقی ایل 7 URD