حزقی ایل 19:7 - Compare All Versions
حزقی ایل 19:7 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
” ’وہ اَپنی چاندی سڑکوں پر پھینک دیں گے اَور اُن کا سونا ناپاک چیز ہوگا۔ یَاہوِہ کے غضب کے دِن اُن کی چاندی اَور سونا اُنہیں بچا نہ سکیں گے۔ نہ وہ اُن کی بھُوک مٹا سکیں گے اَور نہ اُن کا پیٹ بھر سکیں گے کیونکہ اِسی سے ٹھوکر کھا کر اُنہُوں نے گُناہ کیا۔
حزقی ایل 19:7 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
اپنی چاندی کو وہ گلیوں میں پھینک دیں گے، اپنے سونے کو غلاظت سمجھیں گے۔ کیونکہ جب رب کا غضب اُن پر نازل ہو گا تو نہ اُن کی چاندی اُنہیں بچا سکے گی، نہ سونا۔ اُن سے نہ وہ اپنی بھوک مٹا سکیں گے، نہ اپنے پیٹ کو بھر سکیں گے، کیونکہ یہی چیزیں اُن کے لئے گناہ کا باعث بن گئی تھیں۔
حزقی ایل 19:7 URD (کِتابِ مُقادّس)
وہ اپنی چاندی سڑکوں پر پھینک دیں گے اور اُن کا سونا ناپاک چِیز کی مانِند ہو گا۔ خُداوند کے غضب کے دِن میں اُن کا سونا چاندی اُن کو نہ بچا سکے گا۔ اُن کی جانیں آسُودہ نہ ہوں گی اور اُن کے پیٹ نہ بھریں گے کیونکہ اُنہوں نے اُسی سے ٹھوکر کھا کر بدکرداری کی تھی۔