رُومیوں 3

3
خُدا کی وفاداری
1کیا یہُودی کا درجہ اُونچا ہے اَور ختنہ کا کویٔی فائدہ ہے؟ 2بہت ہے اَور ہر لِحاظ سے ہے۔ خصوصاً یہ کہ خُدا کا کلام اُن کے سُپرد کیا گیا۔
3بعض بےوفا نکلے تو کیا ہُوا؟ کیا اُن کی بےوفائی خُدا کی وفاداری کو باطِل کر سکتی ہے؟ ہرگز نہیں، 4خواہ ہر آدمی جھُوٹا نکلے، خُدا سچّا ہی ٹھہرے گا جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
”تُم اَپنی باتوں میں راستباز ٹھہرو
اَور اَپنے اِنصاف میں حق بجانب ثابت ہو۔“#3‏:4 زبُور 51‏:4‏
5میں بطور اِنسان یہ بات کہتا ہُوں کہ اگر ہماری ناراستی خُدا کی راستبازی کی صِفت کو زِیادہ صفائی سے ظاہر کرتی ہے تو کیا ہم یہ کہیں کہ خُدا بےاِنصاف ہے جو ہم پر غضب نازل کرتا ہے؟ میں اِنسانی دلیل اِستعمال کر رہا ہُوں۔ 6ہرگز نہیں۔ اِس صورت میں خُدا دُنیا کا اِنصاف کیسے کرےگا؟ 7شاید کویٔی یہ کہے، ”اگر میرے جھُوٹ کے سبب سے خُدا کی سچّائی زِیادہ صفائی سے نظر آتی ہے اَور خُدا کا جلال ظاہر ہوتاہے تو پھر میں کیوں گُنہگار شُمار کیا جاتا ہُوں؟“ 8کیوں نہ یہ کہیں۔ ”آؤ ہم بدی کریں تاکہ بھلائی پیدا ہو؟“ اِنصاف کا تَقاضا تُو یہ ہے!
کویٔی بھی راستباز نہیں
9پھر نتیجہ کیا نِکلا؟ کیا ہم یہُودی دُوسروں سے بہتر ہیں؟ ہرگز نہیں! ہم تو پہلے ہی ثابت کر چُکے ہیں کہ یہُودی اَور غَیر یُونانی سَب کے سَب گُناہ کے قبضہ میں ہیں۔ 10جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
”کویٔی بھی اِنسان راستباز نہیں، ایک بھی نہیں؛
11کویٔی بھی سمجھدار نہیں،
کویٔی بھی خُدا کا مِتلاشی نہیں۔
12سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے،
وہ کسی کام کے نہیں رہے؛
اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،
ایک بھی نہیں۔“#3‏:12 زبُور 14‏:1‏-3؛ 53‏:1‏-3؛ واعظ 7‏:20‏‏
13”اُن کے حلق کھُلی ہویٔی قبروں کی مانِند ہیں؛
اُن کی زبانوں سے دغابازی کی باتیں نکلتی ہیں۔“#3‏:13 زبُور 5‏:9‏
”اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔“#3‏:13 زبُور 140‏:3‏‏
14”اُن کے مُنہ لعنت اَور کڑواہٹ سے بھرے ہویٔے ہیں۔“#3‏:14 زبُور 10‏:7‏ (مخطوطات میں دیکھیں)‏
15”اُن کے قدم خُون بہانے کے لیٔے تیز رفتار ہو جاتے ہیں؛
16اُن کی راہوں میں تباہی اَور بدحالی ہے،
17اَور وہ سلامتی کی راہ سے وہ سدا سے ہی اَنجان ہیں۔“#3‏:17 یَشع 59‏:7‏
18”نہ ہی اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خوف ہے۔“#3‏:18 زبُور 36‏:1‏
19اَب ہم جانتے ہیں کہ شَریعت جو کچھ کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شَریعت کے ماتحت ہیں تاکہ ہر مُنہ بندہو جائے اَور ساری دُنیا خُدا کے سامنے سزا کی مُستحق ٹھہرے۔ 20کیونکہ شَریعت کے اعمال سے کویٔی شخص خُدا کی حُضُوری میں راستباز نہیں ٹھہرے گا؛ اِس لیٔے کہ شَریعت کے ذریعہ سے ہی آدمی گُناہ کو پہچانتا ہے۔
راستبازی اَور ایمان
21مگر اَب خُدا نے ایک اَیسی راستبازی ظاہر کی ہے جِس کا تعلّق شَریعت سے نہیں ہے حالانکہ شَریعت اَور نبیوں کی کِتابیں اِس کی گواہی ضروُر دیتی ہیں۔ 22یہ خُدا کی وہ راستبازی ہے جو صِرف یِسوعؔ المسیح پر ایمان لانے سے اُن تمام اِنسانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ المسیح پر ایمان لانے سے#3‏:22 ایمان لانے سے وفاداری کے ذریعہ یہُودی اَور غَیریہُودی کے مابین کویٔی تفرِیق نہیں، 23کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں، 24مگر اُن کے فضل کے سبب اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو حُضُور المسیح یِسوعؔ میں ہے، مُفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ 25خُدا نے یِسوعؔ کو مُقرّر کیا#3‏:25 مُقرّر کیا کفّارہ اَدا کرنے کے لیٔے قُربانی کے لیٔے یُونانی کا مطلب عہد کے صندُوق پر کفّارہ کو ڈھاک دیتاہے (نظر ثانی کے لیٔے دیکھئے اَحبا 16‏:15‏،16‏)‏ کہ وہ اَپنا خُون بہائیں اَور اِنسان کے گُناہ کا کفّارہ بَن جایٔیں اَور اُن پر ایمان لانے والے فائدہ اُٹھائیں۔ یہ کفّارہ خُدا کی راستبازی کو ظاہر کرتا ہے اِس لیٔے کہ خُدا نے بڑے صبر اَور تحمُّل کے ساتھ اُن گُناہوں کو جو پیشتر ہو چُکے تھے، دَر گزر کیا۔ 26خُدا اِس زمانہ میں بھی اَپنی راستبازی ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ عادل بھی ہے اَور ہر شخص کو جو یِسوعؔ پر ایمان لاتا ہے راستباز ٹھہراتا ہے۔
27پس فخر کہاں رہا؟ اِس کی گنجائش ہی نہ رہی۔ کِس کے وسیلہ سے؟ کیا شَریعت پر عَمل کرنے کے وسیلہ سے؟ نہیں، بَلکہ ایمان کے وسیلہ سے۔ 28چنانچہ ہم اِس نتیجہ پر پہُنچتے ہیں کہ اِنسان شَریعت پر عَمل کرنے سے نہیں بَلکہ ایمان لانے کے باعث خُدا کے حُضُور میں راستباز ٹھہرتا ہے۔ 29کیا خُدا صِرف یہُودیوں کا ہے؟ کیا وہ غَیریہُودیوں کا خُدا نہیں؟ بے شک، وہ غَیریہُودیوں کا بھی ہے۔ 30سچ تُو یہ ہے کہ خُدا ہی وہ واحد خُدا ہے جو مختونوں کو اُن کے ایمان لانے کی بِنا پر اَور نامختونوں کو بھی اُن کے ایمان ہی کے وسیلہ سے راستباز ٹھہرائے گا۔ 31کیا ہم اِس ایمان کے ذریعہ سے شَریعت کو منسُوخ کر دیتے ہیں؟ ہرگز نہیں! بَلکہ، اِس سے شَریعت کو قائِم رکھتے ہیں۔

موجودہ انتخاب:

رُومیوں 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in