اَے یَاہوِہ، جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں آپ اُن سے جھگڑیں؛ اَورجو مُجھ سے لڑتے ہیں آپ اُن سے لڑیں۔ سِپر اَور ڈھال لے کر؛ کھڑا ہو اَور میری مدد کے لیٔے آجائیے۔ میرا تعاقب کرنے والوں کے راستہ میں نیزہ لے کر کھڑا ہو جائیے۔ میری جان سے کہو، ”مَیں آپ کی نَجات ہُوں۔“ جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ رُسوا اَور شرمندہ ہُوں؛ جو میری بربادی کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ دہشت زدہ ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔ وہ اَیسے ہو جایٔیں جَیسے ہَوا کے آگے بھُوسی، اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اُنہیں ہانکتا رہے؛ اُن کی راہ تاریک اَور پھسلنی ہو جائے، اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اُن کو رگیدتا چلا جائے۔ کیونکہ اُنہُوں نے بلاوجہ میرے لیٔے جال بچھایا ہے اَور ناحق میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے، اُن پر ناگہاں تباہی آ جائے، اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا ہے اُس میں وہ خُود ہی جا پھنسیں، وہ گڑھے میں گِر جایٔیں اَور تباہ ہوں۔
پڑھیں زبُور 35
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:35-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos