زبُور 20

20
زبُور 20
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔
1جَب آپ مُصیبت کا شِکار ہو تو یَاہوِہ آپ کی فریاد سُن کر جَواب دیں گے؛
یعقوب کے خُدا کا نام آپ کی حِفاظت کرے۔
2وہ پاک مَقدِس سے آپ کے لیٔے مدد بھیجیں
اَور صِیّونؔ سے تُمہیں سہارا دیں۔
3وہ آپ کی سَب نذریں یاد رکھیں،
اَور آپ کی سوختنی نذروں کو قبُول فرمائیں۔
4وہ آپ کی دِلی تمنّا پُوری کریں،
اَور آپ کے سَب منصُوبوں میں تُمہیں کامیابی عطا فرمائے۔
5جَب تُم نَجات پاؤ تو ہم خُوشی کے نعرے لگائیں گے
اَور اَپنے خُدا کے نام پر اَپنے جھنڈے بُلند کریں گے۔
یَاہوِہ آپ کی تمام درخواستیں پُوری کریں۔
6اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ اَپنے ممسوح کو بچا لیتے ہیں؛
وہ اَپنے داہنے ہاتھ کی نَجات بخش قُوّت سے
اُسے اَپنے مُقدّس آسمان پر سے جَواب دیتے ہیں۔
7بعض لوگوں کو جنگی رتھوں پر بھروسا ہوتاہے اَور بعض کو گھوڑوں پر،
لیکن ہم تو یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کے نام پر بھروسا کریں گے۔
8وہ مغلُوب ہُوئے اَور گِر گیٔے،
لیکن ہم اُٹھے اَور ثابت قدم رہے۔
9اَے یَاہوِہ، بادشاہ کو فتح بخشیں!
اَور جَب ہم پُکاریں تو ہمیں جَواب دیں!

موجودہ انتخاب:

زبُور 20: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in