اَور یہ کہا جائے گا: ”راستہ بناؤ، بناؤ، راہ تیّار کرو! میرے لوگوں کی راہ میں سے رُکاوٹیں دُور کرو۔“ کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔ اگر مَیں ہمیشہ اِلزام لگاتا رہتا، اَور سدا غُصّہ کئے جاتا، تو اِنسان کی رُوح میرے رُوبرو پست ہو جاتی اَور آدمی کا دَم جسے مَیں نے پیدا کیا ہے، نابود ہو جاتا۔ میں اُس کے لالچ کے گُناہ آلُودہ کے سبب سے خفا ہَوا تھا؛ مَیں نے اُسے سزا دی اَور غُصّہ میں اَپنا مُنہ چھُپا لیا، پھر بھی وہ اَپنی مَن مانی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ میں اُس کی راہوں سے واقف ہُوں لیکن مَیں اُسے شفا بخشوں گا؛ میں اُس کی رہبری کروں گا اَور اِسرائیل کے غم خواروں کو دِلاسا دوں گا۔ اُن کے لبوں پر سِتائش کے نغمہ آ جایٔیں۔ کہ جو دُور ہیں اَورجو نزدیک ہیں، سَب کے لیٔے سلامتی ہی سلامتی ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں ”اَور مَیں اُنہیں شفا بخشوں گا۔“ لیکن بدکار موجزن سمُندر کی طرح ہیں، جو کبھی ساکن نہیں رہ سَکتا، اَور جِس کی لہریں کیچڑ اَور مٹّی اُچھالتی ہیں۔ خُدا فرماتے ہیں، ”بدکاروں کے لیٔے سلامتی نہیں ہے۔“
پڑھیں یَشعیاہ 57
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یَشعیاہ 14:57-21
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos