خُروج 13:16-19
خُروج 13:16-19 UCV
اَور اُس شام اِتنی بٹیریں آئیں کہ بنی اِسرائیل کی ساری چھاؤنی کو ڈھانک لیا اَور صُبح کو چھاؤنی کے آس پاس اوس پڑی ہویٔی تھی اَور جَب وہ اوس خشک ہو گئی تو بیابان میں زمین پر پڑے پالے کی مانند برف کے چُھوٹے چُھوٹے گول گول گالے نظر آنے لگے۔ جَب بنی اِسرائیل نے اُس چیز کو دیکھا تو وہ ایک دُوسرے سے کہنے لگے، ”یہ کیا ہے؟“ کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کیا چیز ہے۔ مَوشہ نے اُن سے کہا، ”یہ وہ روٹی ہے جو یَاہوِہ نے کھانے کے لیٔے تُمہیں دی ہے۔ اَور یَاہوِہ نے یُوں حُکم دیا ہے، ’ہر ایک اَپنی اَپنی ضروُرت کے مُطابق اُسے جمع کرے یعنی اَپنے خیمہ میں اِنسانوں کی تعداد کے مُطابق ایک اومر فی کس جمع کرنا۔‘ “ چنانچہ بنی اِسرائیل نے اَیسا ہی کیا جَیسا کہ اُنہیں حُکم دیا گیا تھا۔ بعض نے زِیادہ جمع کیا اَور بعض نے کم۔ اَور جَب اُنہُوں نے اُسے ناپا تو جِس نے زِیادہ جمع کیا اُس کا کچھ زِیادہ نہ نِکلا، اَور جِس نے کم جمع کیا اُس کا کچھ کم نہ نِکلا۔ ہر ایک نے اَپنی اَپنی ضروُرت کے مُطابق ہی جمع کیا تھا۔ پھر مَوشہ نے اُن سے کہا، ”کویٔی بھی اِس میں سے صُبح تک کچھ باقی نہ چھوڑے۔“

