2 تھِسّلُنیِکیوں 1

1
1پَولُسؔ، سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس کی جانِب سے،
تھِسلُنِیکے شہر کی جماعت کے نام خط جو خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے کہلاتی ہے:
2ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔
شُکر گُزاری اَور دعا
3اَے بھائیو اَور بہنوں! تمہارے لیٔے خُدا کا شُکر اَدا کرتے رہنا ہمارا فرض ہے۔ اَیسا کرنا اِس لیٔے مُناسب ہے کہ تمہارا ایمان ترقّی پر ہے اَور تُم سَب کی باہمی مَحَبّت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ 4یہاں تک کہ ہم خُود خُدا کی جماعتوں کے درمیان فخر سے تمہارا ذِکر کرتے ہیں کہ ظُلم و سِتم اُٹھانے کے باوُجُود تُم بڑے صبر کے ساتھ اَپنے ایمان پر قائِم ہو۔
5یہ خُدا کے حقیقی عدالت کی دلیل ہے کہ تُم خُدا کی بادشاہی کے لائق ٹھہروگے، جِس کی وجہ سے تُم تکلیف اُٹھا رہے ہو۔ 6خُدا کے نزدیک یہی اِنصاف ہے: بدلہ میں وہ تُم پر مُصیبت لانے والوں کو مُصیبت میں ڈالے گا 7اَور تُم مُصیبت اُٹھانے والوں کو، ہمارے ساتھ آرام دے گا۔ یہ اُس وقت ہوگا جَب خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے زورآور فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہوں گے۔ 8اَور اُنہیں سزا دیں گے جو خُدا کو نہیں جانتے اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی خُوشخبری کو نہیں مانتے۔ 9وہ ہمیشہ کے لیٔے ہلاک کر دئیے جایٔیں گے اَور خُداوؔند کے چہرہ اَور اُن کے قُدرت کے جلال کو کبھی نہ دیکھ سکیں گے 10یہ اُن کی آمد کے دِن ہوگا جَب وہ اَپنے مُقدّس لوگوں میں جلال پائیں گے اَور تمام مُومِنین اُن کو دیکھ کر حیران رہ جایٔیں گے۔ اُن میں تُم بھی شامل ہوگے کیونکہ تُم ہماری گواہی پر ایمان لایٔے ہو۔
11چنانچہ ہم تمہارے لیٔے مسلسل دعا کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا خُدا تُمہیں اِس بُلاوے کے لائق سمجھے، اَور اَپنی قُدرت سے تمہاری ہر نیک خواہش پُوری کرے اَور تُمہیں ایمان سے کام کرنے کی تَوفیق دے۔ 12تاکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا نام تمہارے سبب سے جلال پایٔے اَور تُم بھی اُس میں جلال پاؤ۔ یہ ہمارے خُدا اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے فضل سے ہوگا۔

موجودہ انتخاب:

2 تھِسّلُنیِکیوں 1: UCV

سرخی

شئیر

موازنہ

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in