میں اَپنے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کا شُکر اَدا کرتا ہُوں جِس نے مُجھے قُوّت عطا کی اَور وفادار سمجھ کر اَپنی خدمت کے لیٔے مُقرّر کیا۔ حالانکہ میں پہلے کُفر بکنے والا، لوگوں کو اِیذا دینے والا اَور ایک ظالِم آدمی تھا، لیکن مُجھ پر رحم ہُوا کیونکہ مَیں نے نادانی اَور بےاِعتقادی کی حالت میں یہ سَب کچھ کیا تھا۔ اَور ہمارے خُداوؔند کا فضل اُس ایمان اَور مَحَبّت کے ساتھ جو المسیح یِسوعؔ میں ہے، مُجھ پر بہت کثرت سے ہُوا۔ یہ بات سچ اَور پُوری طرح قبُول کرنے کے لائق ہے کہ المسیح یِسوعؔ گُنہگاروں کو نَجات دینے دُنیا میں آئے، جِن میں سَب سے بڑا گُنہگار میں ہُوں۔ لیکن مُجھ پر اِس لیٔے مہربانی ہویٔی کہ المسیح یِسوعؔ مُجھ جَیسے بڑے گُنہگار کے ساتھ تحمُّل سے پیش آئیں تاکہ میں اُن کے لیٔے نمونہ بَن سکوں جو المسیح پر ایمان لاکر اَبدی زندگی پائیں گے۔
پڑھیں 1 تِیمُتھِیُس 1
سنیں 1 تِیمُتھِیُس 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: 1 تِیمُتھِیُس 12:1-16
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos