میرا محبُوب سُرخ و سفید ہے۔ وہ دس ہزار میں مُمتاز ہے۔ اُس کا سر خالِص سونا ہے۔ اُس کی زُلفیں پیچ در پیچ اور کوّے سی کالی ہیں۔ اُس کی آنکھیں اُن کبُوتروں کی مانِند ہیں جو دُودھ میں نہا کر لبِ دریا تمکنت سے بَیٹھے ہوں۔ اُس کے رُخسار پُھولوں کے چمن اور بلسان کی اُبھری ہُوئی کِیارِیاں ہیں۔ اُس کے ہونٹ سوسن ہیں جِن سے رقِیق مُر ٹپکتا ہے۔ اُس کے ہاتھ زبرجد سے مُرصّع سونے کے حلقے ہیں۔ اُس کا پیٹ ہاتھی دانت کا کام ہے جِس پر نِیلم کے پُھول بنے ہوں۔ اُس کی ٹانگیں کُندن کے پایوں پر سنگِ مرمر کے سُتُون ہیں۔ وہ دیکھنے میں لُبناؔن اور خُوبی میں رشکِ سرو ہے۔ اُس کا مُنہ از بس شِیرِین ہے۔ ہاں وہ سراپا عِشق انگیز ہے۔ اَے یروشلِیم کی بیٹیو! یہ ہے میرا محبُوب۔ یہ ہے میرا پِیارا۔
پڑھیں غزلُ الغزلات 5
سنیں غزلُ الغزلات 5
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: غزلُ الغزلات 10:5-16
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos