مَیں نے رات کو اپنے پلنگ پر اُسے ڈُھونڈا جو میری جان کا پِیارا ہے۔ مَیں نے اُسے ڈُھونڈا پر نہ پایا۔ اب مَیں اُٹھوں گی اور شہر میں پِھرُوں گی۔ کُوچوں میں اور بازاروں میں اُس کو ڈھُونڈُوں گی جو میری جان کا پِیارا ہے۔ مَیں نے اُسے ڈھُونڈا پر نہ پایا۔ پہرے والے جو شہر میں پِھرتے ہیں مُجھے مِلے۔ مَیں نے پُوچھا کیا تُم نے اُسے دیکھا جو میری جان کا پِیارا ہے؟ ابھی مَیں اُن سے تھوڑا ہی آگے بڑھی تھی کہ میری جان کا پِیارا مُجھے مِل گیا۔ مَیں نے اُسے پکڑ رکھّا اور اُسے نہ چھوڑا جب تک کہ مَیں اُسے اپنی ماں کے گھر میں اور اپنی والدِہ کے خَلوت خانہ میں نہ لے گئی۔
پڑھیں غزلُ الغزلات 3
سنیں غزلُ الغزلات 3
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: غزلُ الغزلات 1:3-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos